📜
قواعد و ضوابط
مسلم لڑکیوں کا ارتداد: اسباب و حل
بین الاقوامی مضمون نویسی مقابلہ
قواعد و ضوابط برائے شرکاء
1۔ میزبان اور دائرۂ کار
یہ مقابلہ صدائے قلم (ہندوستان) کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہندوستان، نیپال، سعودی عرب، عمان اور روس کے شہری شرکت کے اہل ہیں۔
صرف مذکورہ ممالک کی شہریت رکھنے والے افراد ہی اس مقابلے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ محض کسی ملک میں رہائش پذیر ہونا اہلیت کے لیے کافی نہیں۔ البتہ ان ممالک کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہوں، وہ شرکت کے اہل ہوں گے۔
2۔ سابقہ انعام یافتگان کے لیے خصوصی شرط
صدائے قلم کے پہلے اور دوسرے بین الاقوامی مضمون نویسی مقابلے میں پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے تمام سابقہ انعام یافتگان اس تیسرے مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
اس شرط کا مقصد نئے لکھنے والوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے اور نمایاں مقام حاصل کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔
3۔ عمر کی حد
مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شرکت کنندہ کی عمر کم از کم 12 سال ہونا لازمی ہے۔
4۔ مضمون کی طوالت
مضمون کے لیے الفاظ کی کوئی سخت پابندی نہیں، تاہم بلاوجہ طوالت سے گریز کیا جائے۔ بہتر ہوگا کہ مضمون 700 سے 1500 الفاظ کے درمیان ہو۔
5۔ مضمون کی اصلیت اور مصنوعی ذہانت سے متعلق شرط
مقابلے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے مکمل یا جزوی طور پر تیار، لکھوائے یا مرتب کروائے گئے مضامین ہرگز قبول نہیں کیے جائیں گے۔
تمام شرکاء سے توقع ہے کہ مضمون اپنی ذاتی علمی کاوش، مطالعے اور فکری محنت سے تحریر کریں گے۔ اگر کسی مضمون کے بارے میں یہ شبہ پیدا ہو کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار یا لکھوایا گیا ہے تو انتظامیہ کو اسے مقابلے سے خارج کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا، اور اس سلسلے میں انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
6۔ مضمون کی تحریری نقل اور تصاویر لازمی
مقابلے کے لیے مضمون جمع کرانے والے ہر شریک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مضمون کی اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی اصل تحریر کی واضح تصاویر بھی جمع کرائے۔
مضمون اے فور سائز کے کاغذ پر اپنے ہاتھ سے تحریر کیا جائے اور اس کے تمام صفحات کی صاف اور قابلِ مطالعہ تصاویر لے کر، مضمون کے برقی متن کے ساتھ، مقابلے کے پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں۔
ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کی تصاویر کے بغیر مضمون قابلِ قبول نہیں ہوگا اور اسے مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
یہ شرط اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ مضمون نویسی میں اصلیت، شفافیت اور ذاتی کاوش کو یقینی بنایا جا سکے اور مصنوعی ذہانت یا نقل و چسپاں کے ذریعے تیار کردہ مضامین کی حوصلہ شکنی ہو۔
7۔ شرکت کا طریقۂ کار
مقابلے میں شرکت کے دو طریقے ہیں، تاہم ہماری پُرزور ترغیب ہے کہ شرکاء مفت شرکت کا طریقہ اختیار کریں۔
مفت طریقہ:
اگر صدائے قلم پر آپ کے 3 مضامین شائع ہو چکے ہیں تو آپ مفت شرکت کے اہل ہوں گے۔ یہ ضروری نہیں کہ یہ مضامین پہلے سے شائع شدہ ہوں؛ آپ مقررہ مدت کے اندر بھی اپنے 3 مضامین شائع کروا کر مفت شرکت کے حقدار بن سکتے ہیں۔
ہمارا خودکار نظام آپ کے ای میل کے ذریعے یہ تصدیق کرے گا کہ مقررہ تاریخ تک آپ کے 3 مضامین صدائے قلم پر موجود ہیں یا نہیں۔
فیس کے ساتھ شرکت:
جو شرکاء 3 مضامین شائع نہیں کروا سکتے، وہ 50 روپے فیس ادا کرکے مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔
8۔ پورٹل کھلنے اور مضمون جمع کرانے کی تاریخ
مقابلے میں مضامین جمع کرانے کا پورٹل 22 جمادی الثانی 1448ھ (2 دسمبر 2026ء) کو کھولا جائے گا۔
مقابلے کے لیے مضمون جمع کرانے کا سلسلہ 29 جمادی الثانی 1448ھ (9 دسمبر 2026ء) کی رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا۔
اس کے بعد کسی بھی مضمون کو مقابلے کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔
لہٰذا تمام خواہشمند شرکاء مقررہ مدت کے اندر اپنی شرکت کا عمل مکمل کرتے ہوئے اپنا مضمون اور اس کی ہاتھ سے لکھی ہوئی تصاویر ضرور جمع کرا دیں۔
9۔ اشاعت اور ملکیت کے حقوق
مقابلے کے لیے بھیجا گیا مضمون صدائے قلم کی ملکیت تصور ہوگا اور وہ لکھاری کے نام کے ساتھ ہمیشہ ویب سائٹ اور ایپ پر موجود رہے گا۔
ایک مرتبہ مضمون جمع یا شائع ہونے کے بعد لکھاری کو اسے حذف کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔
10۔ نتائج اور انعامات
مقابلے کے نتائج 25 رجب المرجب 1448ھ (4 جنوری 2027ء) کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ انعامات یکم شعبان 1448ھ (10 جنوری 2027ء) تک تقسیم کر دیے جائیں گے۔
11۔ منصفین کا فیصلہ
مقابلے کے منصفین کا فیصلہ حتمی اور اٹل ہوگا۔ اس فیصلے پر کسی قسم کا اعتراض یا چیلنج قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
12۔ ضروری نوٹ
مقابلے سے متعلق تمام اہم اعلانات، ہدایات اور تازہ ترین معلومات صدائے قلم کے سرکاری واٹس ایپ چینل پر جاری کی جائیں گی۔
تمام شرکاء کے لیے ضروری ہے کہ وہ چینل سے جڑے رہیں تاکہ کوئی اہم اطلاع ان سے رہ نہ جائے۔
کیا آپ ان قواعد و ضوابط سے متفق ہیں؟
رجسٹریشن فارم کی طرف واپس جائیں
© 2026 SADA E QALAM