*احکام رمضان المبارک*



*روزہ کی حالت میں بلغم کا حکم*

اگر روزہ کی حالت میں خود بہ خود یا کنکھارنے کی وجہ سے منہ میں بلغم آجائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے چاہے اسے نگل لے یا باہر تھوک دے لیکن پیٹ کی طرف سے آنے والا بلغم اتنا زیادہ تھا کہ اس کو منہ میں روکنا مشکل ہورہا تھا تو بعض علماء کے نزدیک روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس لیے روزہ کی حالت میں بلا ضرورت کھنکھارنے سے احتیاط کرنا چاہیے 

نوٹ : قئے کے بارے میں مذکورہ تمام تفصیل اس وقت ہے جب کہ روزہ دار کو یاد ہو کہ وہ روزہ سے ہے لیکن اگر کسی کو روزہ یاد ہی نہ ہو تو پھر قئے کی کسی بھی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم بالصواب