اکثر مجھ سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ تم اکیلے کیسے رہتی ہو؟
 بور نہیں ہوتی؟
 اچھا نہیں لگتا ہوگا نا؟
اب میں انہیں کیا بتاؤں کہ میں لوگوں کے ہجوم میں بھی تنہائی ڈھونڈھتی ہوں مجھے اکیلے رہنا پسند ہے، ہاں مجھے تنہائی پسند ہے، مجھے عادت ہو گئ ہے اکیلے رہنے کی۔
 مجھے تنہائی چاہیۓ کچھ کرنے کے لئے،
 مجھے تنہائی چاہئے کچھ لکھنے کے لئے،
 مجھے تنہائی چاہئے اپنے اندر چل رہی چیزوں پر سنجیدگی سے سوچنے کے لیۓ، 
مجھے تنہائی چاہیۓ اللہ سے باتیں کرنے کے لئے،
 مجھے تنہائی چاہیۓ آنسو بہانے کے لئے، اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے، خود کو سنبھالنے کے لئے،
 مجھے تنہائی چاہیۓ اللہ کی خلقت پر، اسکی عطا کی ہوئ نعمتوں پر غور و فکر کرنے کے لۓ،
 مجھے تنہائی چاہیۓ خود کو وقت دینے کے لئے، خود سے باتیں کرنےکے لۓ،
 مجھے تنہائی چاہیۓ خود پر توجہ دینے کے لۓ،
 مجھے تنہائ چاہیۓ اپنا احتساب کرنے کے لۓ..!! میں واقف ہوں لوگوں کے منافقانہ رویے سے اس لئے مجھے لوگوں کا ہجوم نہیں پسند مجھے اپنے ارد گرد خاموشی چاہیۓ مکمل خاموشی.... یا پھر ایسی چند آوازیں جو واقعی میری تکلیف کو سمجھیں جن کے الفاظ میرے لئے شفاء کی طرح ہوں، جن کے الفاظ زخم پہ نمک کا نہیں مرہم کا کام کریں، جن کے الفاظ مجھے حوصلہ دیں نہ کہ مجھ پر تنقید کرنا شروع کر دیں۔ جو میری خوشی کو میرے ساتھ انجوائے کریں نا کہ حسد کی آگ میں جلنے لگیں۔
 ایسے چند مخلص چہرے اور مخلص آوازیں جو اگر مجھے پریشان دیکھیں تو بغیر کوئی سوال کئے بس مجھے تھام لیں۔ میں اگر بلا وجہ رونا چاہوں تو وہ مجھ پر چیخیں نہیں، چلائیں نہیں اور اگر میں بلا وجہ ہنسنا چاہوں تو وہ مجھے ہنسنے سے نہ روکیں بس ہر صورت میں مجھے اپنائیت کا احساس دلائیں اگر ہوں تو ایسے چند مخلص لوگ ورنہ پھر تنہائی میرے لۓ بہترین ساتھی ہے کیونکہ منافقوں کی بھیڑ میں رہنے سے بہتر ہے انسان تنہا رہے خوش رہے.....!!!

✍️بنت شہاب💫