اج مسلمانوں کا سب سے بڑا تعارف ان کا کردار ہونا چاہیے اسلام صرف عبادات کا نام نہیں بلکہ سچائی امانت، عدل، وفا،رحم ،عفو،صبر حسن معاشرت اور احترام انسانیت کا نام ہے اگر ہم مسلمان اپنے معاملات میں دیانت دار اپنے کاروبار میں صاف اپنے پڑوسی کے حقوق کے پاسدار اپنے وعدوں کے پابند کمزوروں کے مددگار اور اختلاف میں بھی با اخلاق ہوں ہو تو اسلام کی تعلیمات کا سب سے موثر تعارف خود مسلمان کا کردار بن جائے گا
قرآن کہتا ہے"ان اللہ یامر بالعدل والاحسان " اللہ تعالی عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے آج اس آیت کو مسجد سے بازار گھر سے دفتر اور فرد سے معاشرے تک لے جانے کی ضرورت ہے اسلام کی اعلی تعلیمات کو صرف بیان میں نہیں عمل میں پیش کرنے اور انسانوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے