*✍🏼 بلاضرورت قسم کھانا پسندیدہ عمل نہیں ہے، اگر کوئی ضرورت یا مجبوری ہو تو صرف اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم اٹھانا جائز ہے*
⭕ *اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی بھی چیز کی قسم کھانا جائز نہیں ہے*
*اگرچہ وہ کتنی ہی محبوب چیز ہی کیوں نہ ہو۔*
✅ *اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے نام کی یا اس کے کلام یعنی قرآن کی قسم اٹھاتا ہے تو اس سے قسم منعقد ہوجائےگی، اور توڑنے کی صورت میں کفارہ لازم ہوجائےگا*

❌ *اگر کوئی شخص اللہ کے نام اور کلام (قرآن پاک) کے علاوہ*
 *کسی اور چیز (مثلاً خانہ کعبہ/ نبی / ماں، باپ) کی قسم اٹھا لے تو وہ قسم درست ہی نہیں ہوتی ایسی قسم توڑنے کی صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم نہیں ہوتا*

*البتہ اس طرح کی قسم کھانے پر توبہ و استغفار ضرور کرنا چاہیے*