*شکوہ نہیں شکر کا مزاج بنائیے*

ہر کام میں شکوے شکایات کا مزاج بھی انسان کو برباد کر دیتا ہے اور اس چیز کا مسلسل تذکرہ ذہنی طور پر انسان کو مفلوج بنا دیتا ہے۔
 ہر کام میں خیر کے پہلو تلاش کرنے کے عادی بنیں اپنا مزاج شکر والا بنائیں۔ ہر وقت اللہ کے انعامات کا تذکرہ کرتے رہیں اور ان پر برابر شکر کرتے رہیں. 
اس کی برکت سے احساس کمتری کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گی۔