ویسے تو مسواک کا کوئی خاص وقت متعین نہیں ہے؛ البتہ علماء کرام نے روایات صحیحہ اور اعمالِ صالحہ کی رعایت کرتے ہوئے چند اوقات کی تعیین کی ہے۔
(۱) سونے کے بعد اٹھنے پر۔
(۲) وضو کرتے وقت۔
(۳) قرآنِ مجید کی تلاوت کے لیے۔
(۴) حدیث شریف پڑھنے کے لیے۔
(۵) منہ میں بدبو ہو جانے کے وقت یا دانتوں کے رنگ میں تغیر پیدا ہونے پر۔
(۶) نماز میں کھڑے ہونے کے وقت، اگر وضو اور نماز میں زیادہ فصل ہو گئی ہو۔
(۷) ذکرِ الٰہی کرنے سے پہلے۔
(۸) خانۂ کعبہ یا حطیم میں داخل ہونے کے وقت۔
(۹) اپنے گھر میں داخل ہونے کے بعد۔


(۱) ابو داؤد، سنن الوضوء، ۲۱۔
(۲) شرح السنۃ، سنن الوضوء، ۱۱۲۔


(۱۰) بیوی کے ساتھ مقاربت سے پہلے۔
(۱۱) کسی بھی مجلسِ خیر میں جانے سے پہلے۔
(۱۲) بھوکے پیاس لگنے کے وقت۔
(۱۳) موت کے آثار پیدا ہو جانے سے پہلے۔
(۱۴) سحری کے وقت۔
(۱۵) کھانا کھانے سے قبل۔
(۱۶) مسجد میں جانے سے قبل۔
(۱۷) سفر سے آنے کے بعد۔
(۱۸) (١)سونے سے قبل

اسوۂ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم(١٧٧)

مفتی صادق امین قاسمی