دعائیں تو اللہ کو سب سے پیاری ہوتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی دعائیں جن کو جوڑنے کے لئے ھمیں لفظ بھی نہیں ملتا جنھیں ترتیب    دینے کے لئے ھمارے پاس ہنر ھی نہیں ھوتا وہ دعائیں اللہ کی سب سے لاڈلی  دعائیں ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ  اللہ جانتا ہے  اپنے درد کے کس مقام پر پہنچ کر اور کتنی تڑپ😓 سے مانگی گئی ہیں۔۔ ۔۔کہ زبان بھی انھیں بیان  کرنے سے قاصر ہو گئی   تب اللہ کو اپنے بندے پے بڑا پیار آتا  ھے جب اس کا بندہ آدھی ادھوری دعائیں کرکے کھتا  ہے ۔۔۔۔۔۔اب کیا کہوں کیسے کہوں تو تو  سب جانتا ھے میری خاموشی سمجھ لے  یعنی آپ یہ مان رہے ھیں  کہ وہ سب جانتا ہے تو پھر اللہ بھی یہ کہتا ہے کہ جان لیا میں نے سن لیا اور اب تیار ہو جاؤ  میں تمہیں عطا کرنے والا ہوں  تمھاری بے ترتیب دعاؤں سے تمھارے نصیب کو ترتیب دینے والا ہوں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر کیسے چیزیں اپنی جگہ پر واپس آجاتی ہیں  اور کیسے دل کی بکھری ہوئی دعائیں سمٹ جاتی ہیں اور ہم تو بس دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں کہ کیسے اللہ نے ہماری ایک آہ وپکار پے  ہماری  خواہش ہمارے دل کی مرادیں پوری کر دی بے شک اللہ رحمان ورحیم  ھے اللہ تعالٰی سے  مانگتے رہیں  اور کبھی اداس نہ ھوں  اللہ تعالٰی دلوں کا حال بہتر جانتا ھے اور سب سمجھتا ھے وہ چیونٹیوں کی دھڑکن کو بھی سنتا ھے ھمیں تو پھر اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ھے دعائیں کبھی رد  نہیں ھوتی ۔۔۔۔۔



از قلم 
زکری پرویز