قلم اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے.... 
قلم ایک ایسی نعمت ہے جس کے ذریعے ہم اپنے احساسات اپنے جذبات اپنی فکر اپنی خوشی اپنے غم کو کاغذ پر اتار سکتے ہیں
قلم انسان کو اپنے مشورے اور خیالات کو بیان کرنے کا موقع دیتا ہے_
قلم انسان کو علم و دانش کے حصول میں مدد کرتا ہے_
قلم ایک ایسا خاموش آلۂ حیات ہے کہ جب آپ کو سننے والا کوئ نا ہو تو آپ اپنے اندر چل رہے طوفان کو کاغذ پر بکھیر کر خود کو پرسکون محسوس کر سکتے ہیں
 یقیناً یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے یہ اتنی اہمیت کی حامل ہے کہ قرآن کی ایک سورہ کا نام ہی قلم رکھ دیا گیا اور اللہ نے اس سورہ میں قلم کی قسم کھائ ہے `نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْن`
اللہ نے قلم کی قسم کھا کر قلم کی اہمیت کو بیان فرمایا ہے 
ایک اور سورہ میں اللہ نے فرمایا `اَلَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ.`
> جس نے سکھایا قلم کے ذریعے 
یہ آیت بتاتی ہے کہ اللہ نے قلم کو سیکھنے سکھانے کے لیۓ پیدا فرمایا مخلوق پر اللہ کی ایک نعمت یہ بھی ہے کہ اس نے ہمیں قلم سے لکھنا سکھایا جس سے علوم تک ہماری رسائ آسان ہو سکے
      یہ ہمارے لیۓ بہت مفید اور کار آمد آلہ ہے یہ اللہ کا بہت بڑا احسان و کرم ہے اس پر اللہ رب العزت کا جتنا شکر ادا کیا جاے کم ہے ہمیں اسکی اس نعمت کی قدر کرنی چاہیۓ اور قلم کا صحیح استعمال کرنا چاہیے....!!

✍️بنت شہاب💫