*صدائے قلم کے بارے میں میرا نظریہ فکر*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میری تحریریں مختلف ادبی و فکری پلیٹ فارمز تک جاتی ہیں، اور مجھے بہت سے لکھنے والوں اور ان کے نظریات کو پڑھنے کا موقع ملا ہے، مگر صدائے قلم سے وابستہ ہو کر جو احساس نصیب ہوا، وہ کسی اور جگہ میسر نہ آ سکا، یہ پلیٹ فارم محض تحریروں کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک زندہ فکری تحریک ہے،ایسی تحریک جس سے جڑ کر انسان اپنے شعور، اپنے قلم اور اپنی وابستگی پر فخر محسوس کرتا ہے،صدائے قلم فقط صدائے قلم نہیں، بلکہ اس قوم کے مستقبل کی وہ آواز ہے جس نے ہر ذی شعور کو شعور میں ڈھالا ہے، یہاں کے کاتبین کی تحریریں پڑھ کر صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ لوگ محض لکھنے والے نہیں، بلکہ سوچنے والے ذہن، جاگتے ہوئے ضمیر اور ذمہ دار فکر کے حامل افراد ہیں، ان کے الفاظ میں وزن، ان کے خیالات میں گہرائی اور ان کے اسلوب میں وقار جھلکتا ہے۔
ایک تحریر تو ایسی بھی نظر سے گزری کہ یوں لگا جیسے مصنف نے الفاظ نہیں، بلکہ اپنا دل رکھ دیا ہو،جیسے تحریر نہیں، احساس بول رہا ہو،صدائے قلم کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ یہاں اظہار آزادی کے ساتھ ہوتا ہے مگر بے راہ روی کے بغیر، اختلاف شائستگی کے ساتھ ہوتا ہے مگر تلخی کے بغیر، اور تنقید اصلاح کے جذبے سے ہوتی ہے مگر تضحیک کے بغیر، یہی اوصاف اس پلیٹ فارم کو محض مقبول نہیں بلکہ معتبر بناتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ یہاں سے وابستگی واقعی ایک اعزاز محسوس ہوتی ہے۔
اس فکری تحریک کے پیچھے وہ افراد ہیں جنہوں نے اخلاص، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ صدائے قلم کو سنبھالا، سنوارا اور وقار بخشا، تحریک چلانے والے اور اس کی ذمہ داریاں نبھانے والے حضرات دراصل قلم کے امین اور فکر کے محافظ ہیں، انہوں نے ایسے دور میں، جب تحریر اکثر سطحیت کی نذر ہو چکی ہے، صدائے قلم کو سنجیدگی، توازن اور مقصدیت کا استعارہ بنا دیا،ان کی بصیرت، استقامت اور خاموش خدمت قابلِ تحسین ہی نہیں، قابلِ تقلید بھی ہے۔
ہم دل کی گہرائی سے ان تمام ذمہ داران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس پلیٹ فارم کو محض قائم نہیں رکھا، بلکہ اسے ایک فکری شناخت عطا کی، ان کی کاوشوں نے لکھنے والوں کو اعتماد دیا، قاری کو سمت دی، اور ایک ایسی فضا قائم کی جہاں قلم ذمہ داری سے بولتا ہے اور فکر وقار کے ساتھ آگے بڑھتی ہے،بلاشبہ، صدائے قلم سے جڑنا محض کسی پلیٹ فارم سے وابستگی نہیں، بلکہ ایک فکری مشن کا حصہ بننا ہے،یہ وہ قافلہ ہے جس کے ساتھ چل کر انسان اپنے قلم پر بھی فخر کرتا ہے اور اپنی پہچان پر بھی۔
اللہ کرے کہ صدائے قلم کا یہ سفر اسی شان، اسی اخلاص اور اسی فکری بلندی کے ساتھ جاری رہے، اور اس سے وابستہ ہر قلم حق، شعور اور خیر کی نمائندگی کرتا رہے،قارئین کو ضیا بخشتا رہے،حق لکھنے حق بولنے اور حق پر قائم رہنے کا جذبہ عطا فرمائے آمیـــــــــــــــــن یــــا رب الــــــــعـــــــالــــــمـــــیــن بجاہ النبی الکریم ﷺ۔
*✍️متعلم الجامعۃ الاشرفیہ✍️*