بنت محمد رافع ✍️
 
میری تنہائی… دراصل میری تنہائی نہیں، وہ خلا ہے جو آپ کے جانے کے بعد میرے اندر اُتر آیا ہے، ابو۔
گھر وہی ہے، دیواریں وہی ہیں، دروازہ بھی ویسے ہی کھلتا ہے… مگر آواز نہیں آتی۔
وہ آواز جو مجھے پکارتی تھی… “میرے اسکول سے آجانے کے بعد میرا بچا اگیا ہے؟”
آپ کو یاد کرنا اب میری عادت نہیں، میری ضرورت بن چکی ہے۔
جیسے سانس لینا عادت نہیں، زندگی ہے… ویسے ہی آپ کو یاد کرنا میرے لیے جینا ہے۔
ابو… میں تو آپ کی لاڈلی تھی نا؟
آپ کی آنکھوں کا تارا، آپ کی مسکراہٹ کا سبب، آپ کی تھکن کا سکون۔
جب کوئی مجھے ڈانٹتا تھا تو آپ ڈھال بن جاتے تھے۔
جب میں رو دیتی تھی تو آپ کا دل بے چین ہو جاتا تھا۔
پھر اپنی لاڈلی کو کیسے کوئی چھوڑ جاتا ہے؟
آپ کا جانا روزی کے لیے پھر وہی مٹی میں مدفون ہو جانا یہ تو غلط ہے ابو
کبھی کبھی میں خود سے پوچھتی ہوں…
کیا واقعی آپ گئے ہیں؟
یا بس اس جگہ سے دوسری جگہ چلے گئے ہیں اور میں پہنچ نہیں پا رہی؟
امی آپ کی "کوئین" تھیں نا…
آپ ہمیشہ انسے محبت کرتے کبھی ڈانٹا نہیں 
پھر اپنی ملکہ کو اس طرح تنہا کیسے کر دیا؟
وہ جو آج بھی آپ کو سوچ کر بات کرتی ہیں…
جو آج بھی آپ کو یاد کر رہی ہیں
جو ہر خوشی میں پہلے آپ کو ڈھونڈتی ہیں…
ابو، آپ نے ہمیں کیوں چھوڑ دیا؟
یہ سوال شاید شکایت نہیں… بس محبت کا رونا ہے۔
ہم جانتے ہیں، جانے والے اپنی مرضی سے نہیں جاتے۔
موت چھین لیتی ہے… اور اللہ کی مشیت کے آگے سب بے بس ہیں۔
اور اللہ تعالیٰ بہترین کرتے ہیں 
لیکن دل… دل کہاں مانتا ہے؟
آپ کے بغیر ہر خوشی ادھوری ہے۔
ہر کامیابی میں ایک خالی جگہ ہے۔
جب کوئی میری تعریف کرتا ہے تو میں سوچتی ہوں…
کاش آپ ہوتے، آپ سب سے زیادہ فخر کرتے۔
ہر کامیابی پر میں رو دیتی ہوں 
اب میں مضبوط بننے کی کوشش کرتی ہوں…
کیونکہ آپ نہیں ہیں نہ میرے پاس ۔
میں مسکراتی ہوں… کیونکہ آپ کو میری مسکراہٹ عزیز تھی۔
میں امی کا خیال رکھتی ہوں… کیونکہ وہ آپ کی امانت ہیں۔
اُنکا رونا میں نہیں دیکھ پاتی اُنکے چہرے پر ایک عجیب کیفیت رہتی ہے
میں اُنکا خیال رکھوں گیں ان شاء اللہ العزیز 
اور میں آپکی بہادر بیٹی بنوں گیں 
لیکن رات کو…
جب سب سو جاتے ہیں
اور خاموشی میرے پاس بیٹھ جاتی ہے
تو میں پھر وہی لاڈلی بن جاتی ہوں
جو اپنے ابو کی بانہوں میں چھپ کر رونا چاہتی ہے۔
ابو، اگر آپ سن سکتے ہیں تو جان لیجیے
آپ کی بیٹی آج بھی آپ سے بہت محبت کرتی ہے۔
آپ کی دی ہوئی تربیت، آپ کی دعائیں، آپ کی نصیحتیں
میرے ساتھ ہیں۔
آپ نے ہمیں چھوڑا نہیں…
آپ بس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔
آپ ہماری یادوں میں زندہ ہیں،
ہماری دعاؤں میں زندہ ہیں،
اور ان شاء اللہ جنت میں پھر ملاقات ہو گی۔
اور اس دن…
میں پھر سے کہوں گی:
“میں تو آپ کی لاڈلی تھی نا…”

اللہم میرے بابا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائیں 
اپنا دیدار نصیب فرمائیں 
اُنکے تمام گناہوں کو بخش دیں 
اُنکے سیات کو حسنات سے مبدل کریں 
ہمیں جنت میں بھی فیملی بنائیگا 
اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی بھی 
آمین ثم آمین یا رب العالمین 
یا اللہ تعالیٰ جیتنے مرحومین ہیں اُن سب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائیں 
اور جو والدین مجود ہیں اُنکو تندرستی عطا فرمائیں اور میری پیاری امی کے ہر دکھ کو دور کر دیں 
دنیا میں جیتنے لوگ ہیں ہر کسی کی جائز خواہشات پر کن فرما دیں 
آمین ثم آمین یا رب العالمین