{میرے چمن کی رونق تجھ سے ہے}

بنام مفتی دبیر احمد قاسمی
خادم تدریس 
جامعۃ القرأت کفلیتہ گجرات 
___________________________________
گل رضاراہی ارریاوی ✍🏻

ناچیز اپنے علاقے میں جن لوگوں سے بطورِ خاص متأثر ہے ان میں ایک نمایاں نام میرے محترم حضرت اقدس مولانا مفتی دبیر احمد صاحب قاسمی ہیں جو اپنے علمی وعملی اعتبارسے اطراف و اکناف کے علماء میں ممتاز ومتعارف ،حضرت بے شمار خوبیوں کے حامل ہیں ،زبان وادب کے ماہر،خوش گفتار ،سلیقہ شعار، حسن کردار،تواضع وعاجزی کے پیکر ہیں،شفقت ومہربان ، خوبیوں کے متلاشی اور ایک بہترین و نایاب انسان ہیں-

حضرت کا تعارف میں نے گجرات میں دوران تعلیم بھی سنا، پھر علاقہ کے لوگوں سے سنا،معلوم ہوا کہ علماءوطلبہ میں حضرت یکساں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں-

میں گرچہ حضرت کے ہی گاؤں کاہوں ،مگر میری سب سے پہلی شناسائی اس وقت ہوئی جب مجھے جامع مسجد کملداہا میں تراویح سنانے کا شرف حاصل ہوا-
 میرے لیے سعادت ومسرت کی بات تھی کہ والد محترم اور مفتی صاحب کے زیر نگرانی تراویح پڑھا رہا تھا،
 پہلی دوسری تراویح بلکہ دس دن تک میں نہ جان سکا کہ یہ کون ہیں ،چونکہ اس وقت میرا شعور بالغ نہ ہواتھا اور نہ اتنی فہم تھی کہ میں کسی سے دریافت کروں ،جب تراویح میں بحسن وخوبی قرآن کی تکمیل ہوئی اور پھر حضرت نے بڑے ہی پرثوق لہجے میں 
،خطاب فرمایا 
سامعین گوش بر آواز ہوکرپوری تقریر بغیر کسی نقل وحرکت کے نظریں جما کر سماعت کرتےرہے، قرآن کریم کی اہمیت وفضیلت ،حفاظ کامقام ومرتبہ ،علماء دین کی قدر پر روشنی ڈالی،اور میری خامیوں کے باوجود حوصلہ افزائی کے ساتھ مجھے سراہا اور تعریف کی، مجھے بہت خوشی ہوئی، اسکے بعد سے حضرت مفتی صاحب میرے دل کے سب زیادہ قریب ہوگیے اور دل میں ان کی قدر بیٹھ گئی ،گذشتہ دو تین سالوں سے حضرت رمضان کے موقع پہ تشریف لاتے ہیں اوراپنے 
فیوض وبرکات سے لوگوں کوفائدہ پہونچاتےہیں 
-
حضرت مفتی صاحب دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد سے تاحال جامعۃ القرأت کفلیتہ گجرات کے مسند تدریس پر فائز ہیں ،کامیاب مدرس ومربی ہیں اور کئی سالوں سے وہاں حدیث وافتا کی خدمات انجام دے رہے ہیں-وہاں کی علمی شخصیات میں بہت مقبول ہیں -
آج میرے گاؤں کملداہا کانام روشن ہے ،علماء گجرات کادورہ ہوتاہے ،یہاں کی خدمات دیکھ کر مسرت کااظہار کرتے ہیں -
آج کملداہا کامثبت پیغام گجرات تک پہونچاہے اسکی وجہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم کی ذات اقدس ہے
اللہ ان کے عمر میں برکت عطا فرمائے اور مزید ہمیں استفادے کا موقع عطا فرمائے- آمین