تراویح،یومیہ دورسِ مسائلِ رمضان اور سلسلہ خلاصۃ القرآن
✍️مفتی محمد تسلیم الدین المحمودی
محترم قارئینِ کرام!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور استفادہ فرما رہے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کی ہر ساعت کو ہمارے لیے مغفرت، رحمت اور نجات کا ذریعہ بنائے۔
الحمدللہ! اس رمضان المبارک میں شب و روز دینی مصروفیات کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں چاند رات سے یومیہ نمازِ تراویح میں تین پارے سنانے کا آغاز کیاگیاتھا اور بروزِ جمعہ 9 رمضان المبارک2026 قرآنِ کریم کی تکمیل کی سعادت بھی میسرآئی۔
اسی طرح روزانہ مسائلِ رمضان کی لائیو کلاسز منعقد ہو رہی ہیں، جن میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک ہو کر اپنے دینی مسائل سیکھ رہے ہیں۔
الحمدللہ! آن لائن خلاصۃ القرآن (دورۂ تفسیر قرآن) کا سلسلہ بھی باقاعدگی سے جاری ہے(جس سے استفادہ کرنےوالے مردوخواتین کی تعداد الحمدللہ 2662 سے متجاوز ہیں)اور اب تک 18 پارے مکمل ہو چکے ہیں۔
روزانہ قرآنِ کریم کے پیغام کو آسان انداز میں سمجھنے کا یہ سلسلہ جاری ہے تاکہ ہم سب کا تعلق قرآن سے مضبوط ہو۔
اللہ تعالیٰ اس معمولی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اسے ہم سب کے لیے نفع بخش بنائے اور قرآنِ کریم کو ہماری زندگیوں کا حقیقی رہنما بنا دے۔
جزاکم اللہ خیراً