بسم اللہ الرحمن الرحیم
اما بعد
قارٸین حضرات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک دفعہ ایک بادشاہ گشت پر تھا، ایک تندور
کے پاس کسی شخص کو سویا ہوا دیکھا تو اس کو اٹھا کر پوچھا وہ کون ہے ؟جواب میں اس شخص نے بتایا کہ وہ ایک غریب مزدور ہے دن بھر مزدوری کرتا ہے اور رات کو اس تندور کے پاس ہی سو جاتا ہے، بادشاہ نے پوچھا کہ اس سردی میں رات کیسے گزرتی ہے ؟اس مزدور نےجواب میں جو کہا،اس جواب نے سلطان کو ہلا کر رکھ دیا ،مزدور نے کہا ، آدھی رات آپ کے انداز میں گزرتی ہے اور بقیہ آدھی رات آپ سے زیادہ اچھے انداز میں گزارتا ہوں،، بادشاہ نے بڑی حیرت سے پوچھا کہ وہ کیسے ؟مزدور نے جواب دیا،، جب تک تندور گرم رہتا ہے تو میں آپ کے جیسی نیند سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور جب تندور ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو اٹھ کر اللہ کی عبادت شروع کر دیتا ہوں
والسلام
تاریخ 26 رمضان المبارک
🌹عروہ جی 🌹