حضرت رابعہ بصری رحمۃ اللّٰہ علیہا کی آخری مناجات
25 مارچ، 2026
اے اللہ تیرا بہترین تحفہ!
جو میرے دل میں ہے تم سے ملنے کی امید ہے۔
اور میری زبان پر سب سے میٹھا جو لفظ ہے وہ تیری حمدوثنا ہے۔
اور وہ لمحات جو میں سب سے زیادہ چاہتی ہوں۔
وہ ہیں جب میں تم سے ملتی ہوں
اے اللہ! میں تیری یاد کے بغیر اس دنیا میں زندہ نہیں رہ سکتی۔
اور اگلی دنیا میں تیرے دیدار کے بغیر کس طرح زندہ رہونگی، اے میرے رب! میں تجھ سے فریاد کرتی ہوں میں تیرے ملک میں اجنبی ہوں اور تیرے عبادت گزاروں میں تنہا ہوں۔