فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے ۔۔۔✅
25 مارچ، 2026
فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور
کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟
آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔
اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی؟
تو آپ کا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا
یہی ہے نہ
غلط جواب
درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔
آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے۔
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں، لوگوں کے رویوں سے،
تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے،
آپ کا اصل اس وقت تب تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے
تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا؟
( 1 )صبر - خاموشی - شکر گزاری رواداری - سکون - انسانیت - وقار - بردباری - تحمل - برداشت
یا
( 2 )غصہ - کڑواہٹ - تنقید - حسد - نفرت - حقارت
چن لیجئے کہ آپ کو اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے۔
آپشن ( 1 )
آپشن ( 2 )
فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے۔
عائشہ ❤