حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی کلام نے ارشاد فرمایا کہ جب میری اُمت اپنے علماء سے بغض رکھنے لگے گی ، اور بازاروں کی عمارتوں کو بلند اور غالب کرنے لگے گی ، اور مال و دولت پر نکاح کرنے لگے گی (یعنی نکاح میں بجائے دین داری اور تقوی کے مال داری کو دیکھا جائے گا ) تو حق تعالیٰ شانہ ان پر چار قسم

کے عذاب مسلط فرمادیں گے:

1) قحط سالی ہو جائے گی۔

بادشاہ کی طرف سے مظالم ہونے لگیں گے۔

(۳) حکام خیانت کرنے لگیں گے۔

(۴) دشمنوں کے پے درپے حملے ہوں گے۔

(فتاوی رحیمیه : ۸۲/۲-۸۳، کتاب الایمان ، معاصی اور تو بہ کا بیان)