`صلوٰۃ و سلام ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر…`

زندگی مبارک جسے ”سیرت طیبہ“ کہا جاتا ہے…
اول تا آخر آزمائشوں میں بسر ہوئی… ان آزمائشوں میں سے ہر آزمائش اتنی بھاری ہے کہ اگر ہم میں سے کسی پر آئے تو وہ ٹوٹ پھوٹ جائے… مگر حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ان آزمائشوں کو سہتے رہے اور آگے بڑھتے رہے…اور اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دین اسلام کو زمین پر جماتے گئے… جب یہ دین جم گیا…اور ناقابل شکست ہو گیا تو حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم…اپنے محبوبِ حقیقی کے پاس تشریف لے گئے…کیونکہ دنیا بہت ادنیٰ جگہ ہے …یہ حضرات انبیاء، صحابہ، مقربین اور اولیاء کے رہنے کی جگہ نہیں ہے…یہ حضرات تو یہاں ایک خاص ذمہ داری کے لئے بھیجے جاتے ہیں…جیسے ہی ان کی ”ذمہ داری“ پوری ہوتی ہے تو انہیں یہاں کی پُرمشقت زندگی سے…آزادی دے کر اللہ تعالیٰ کے قرب میں…بلا لیا جاتا ہے…جہاں سکون ہے، آرام ہے، راحت ہے اور بہت وسعت ہے…
زمین تو بہت چھوٹی اور بہت تنگ جگہ ہے…جی ہاں! آخرت کے مقابلے میں بہت چھوٹی…

_سعدی حفظہ اللہ تعالیٰ کے قلم سے_