تین گناہوں سے بچو!!
30 مارچ، 2026
اس حدیثِ مبارکہ میں نجات کا نہایت سادہ مگر گہرا اصول بتایا گیا ہے کہ انسان تین بڑی خرابیوں سے بچ جائے تو جنت کا مستحق بن سکتا ہے:
*1. تکبر* ۔۔۔۔۔ آج کل مختلف چیزوں پر تکبر عام ہوچکا ہے۔ حالانکہ تکبر انسان کو حق قبول کرنے اور دوسروں کی عزت کرنے سے روکتا ہے۔ کامیاب وہ ہے جو عاجزی اختیار کرے۔
*2. خیانت* ۔۔۔ ہر قسم کی بددیانتی کو شامل ہے جیسے سرکاری وسائل کا غلط استعمال، کاروبار میں دھوکہ، امانت میں خیانت۔
*3. قرض* ۔۔۔۔ بلا ضرورت قرض لینا اور پھر ادا نہ کرنا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ آج کل لوگ آسانی سے قرض لے لیتے ہیں مگر واپسی میں سستی کرتے ہیں، حالانکہ اسلام میں قرض کی ادائیگی بہت اہم ہے۔