بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم قارئین
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ہر انسان کا وجود اتنی اہمیت کا حامل ہے کہ اسکی خوبی اور خامی معاشرے پر ضرور اثرانداز ہوتی ہے
چونکہ کئ فرد ملیں تو ایک گھر اور خاندان بنتا ہے ،کئ گھر ہوں تو ایک محلہ بنتا ہے پھر یہی محلہ کا مجموعہ ایک شہر کی صورت اختیار کرلیتا ہے اور اسطرح افراد کے مجموعے سے ایک معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔
دینِ اسلام نے جہاں فرداً فرداً ہمیں بھلائی اور برائی کی تمیز دی ہے بعینہٖ ایک گھر و خاندان کی بھی مکمل رہنمائی کی ہے باوجودیکہ ہم ہر پل معاشرے میں ایک نئ برائی کو پنپتے ہوۓ دیکھ رہے ہیں آخر اسکی وجہ کیا ہے
آئیے قرآن کریم کیطرف رخ کریں