بہنیں آخر بوجھ کیوں؟؟؟💔🥹
06 اپریل، 2026
جب بہنیں بڑی ہو جاتی ہیں تو ماں کے بعد گھر کے سارے کام اور خصوصاً بھائیوں کے سارے چھوٹے سے بڑے کام بہنیں ہی کرتی ہیں، بہن بھائی کی ایک بے مثال محبت پروان چڑھ رہی ہوتی ہے، بہن اپنے بھائی کی ہر چھوٹی چھوٹی ضرورت کا خیال رکھتی ہے اور اسے ہر کام وقت پر پورا کر کے دیتی ہے۔ بہن بھائی کی ہمدرد و غمگسار ہوتی ہے بھائی بیمار ہو جاۓ یا کسی مشکل میں پڑ جاۓ تو بہن بے چین ہو جاتی ہے کہ کب میرے بھائی کی تکلیف دور ہو چھوٹی سے چھوٹی تکلیف کو بھی بڑی تکلیف سمجھتی ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اس کے لئے دعائیں کرتی ہے اسکی سلامتی صحت اور عمر میں برکت کی دعائیں کرتی ہے_
اور بھائی بہن کا محافظ ہوتا ہے اور اس کی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کا خیال رکھتا ہے بہن بیمار ہو جاۓ تو فکر کرتا ہے خیریت پوچھتا ہے بہن بھائی کا رشتہ ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے اس رشتے میں محبت بھی ہوتی ہے لڑائی جھگڑے بھی، ایک دوسرے کی حد سے زیادہ فکر بھی غرض کہ ایک فیملی میں والدین کے بعد بھائی بہن ہی ایک دوسرے کی امید، سہارا اور ایک دوسرے کے سکھ دکھ کے ساتھی ہوتے ہیں اور پھر بھائیوں کی شادی ہوتی ہے وہ موقع بھی بہنیں بہت خوشی سے سیلیبریٹ کرتی ہیں کہ اب ہماری خوشیوں میں اور اضافہ ہوگا ہمارے آنگن میں ایک اور پھول مسکراۓ گا لیکن افسوس! وہیں سے بہن بھائی کے رشتے خراب ہونے لگتے ہیں آنے والی جسے ہم پھول سمجھ کر لاتے ہیں وہ آتے ہی بہنوں کو بھائیوں کی نظر میں کانٹا بنا کر پیش کرتی ہے وہی بہن جو کل اتنی عزیز تھی آج وہ بوجھ بن جاتی ہے، وہ فساد کی جڑ بن جاتی ہے، چند ہی دنوں میں پچھلا سب کچھ فراموش کر دیا جاتا ہے وہ محبت، وہ فکر، وہ پرواہ، سر پہ شفقت بھرا ہاتھ... آہ! وہ ایک پھول جسے ہم اپنے آنگن کی زینت بنانے کی خواہش کرتے ہیں جسکا ہم زندگی کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اپنے گھر میں بہت خوشی سے بہت سی امیدیں بہت ساری خواہشات لے کر استقبال کرتے ہیں اب وہی عورت رشتوں کی جڑیں کمزور کرنے میں لگ جاتی ہے اور ایک دن ایسا آتا ہے جب وہ کامیاب ہو جاتی ہے خونی رشتوں میں محبت کی جگہ نفرت پروان چڑھنے لگتی ہے رشتے بکھر جاتے ہیں بہنیں بوجھ ہو جاتی ہیں والدین اجنبی ہو جاتے ہیں ساری محبت بس ایک وجود تک ہی سمٹ کر رہ جاتی ہے والدین اور بہنوں سے غیروں کا سا برتاؤ کیا جاتا ہے سالوں کی محبت مہینوں میں کمزور پڑ جاتی ہے!!
ایک عورت گھر کو جنت بھی بنا سکتی ہے اور جہنم بھی...
اللہ ہمیں گھر جوڑنے والوں میں سے بناے
گھر توڑنے والوں میں سے نہیں
آمین یا رب العالمین