ننھے دل کی دھڑکن اور اداس تہوار
یہ دن زندگی کے خوشگوار دن مانے جاتے ہیں
جب تہوار قریب ہوتا ہے
تہوار کی رونقیں ہوتی ہیں،
سب کے چہروں پر مسکراہٹیں ہوتی ہے
لیکن اس بار۔
ہمارے گھر میں اداسی کا عالم ہے
سب کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں
دل پریشان ہے
زندگی اچانک ایسے امتحان سامنے لے آتی ہے
کہ انسان کی ہمت بھی خاموش ہوجاتی ہے۔
گھر میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہوتا ہے، ہنسنا بولنا، چھوٹی چھوٹی شرارتیں، مگر پھر اچانک ایک کال آتی ہے
Sai Sanjeevni hospital 🏥 Palwal سے جس کا آپریشن 4 مہینے بعد ہونا تھا انہیں ابھی لے کے آنا ہوگا ان کے دل کا آپریشن ابھی ہوگا
یہ خبر دل کو ہلا دیتی ہے
کل بروز پیر آپریشن ہوگا۔ 💔
ابھی ،10سال کی عمر ہے
11 پارے حفظ بھی کر لیے ہے الحمدللہ
لیکن پریشانی بہت ہے
دل میں سوراخ ہے گردن کی رگ میں بھی سوراخ ہے
دونوں جگہ کا آپریشن ہونا ہے
😭😭😭
وہی ننھا سا بھائی جو گھر کی ہر خوشی کی جان ہوتا ہے،
جس کی ہنسی سے پورا گھر مہک اٹھتا ہے،
آج اسپتال کے بستر پر ہے۔
ایک طرف تہوار کی تیاری ہے،
دوسری طرف دل میں عجیب سا درد ہے خوف…ہے
آنکھیں بار بار نم ہوجاتی ہیں
ماں کی اشکبار آنکھیں باپ کے چہرے پر خاموش پریشانی،
اور بہن بھائیوں کے تڑپتے دل
دل میں عجیب سا خوف…
یہ سب الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتا۔
گھر میں پڑھائی ہو رہی ہے وظائف کیے جا رہے ہے سب سے دعاؤں کی درخواست کی جا رہی ہے
آنکھوں میں آنسوں لیے سب کے نظر اللہ کی رحمت پر ٹکی ہوئی ہے
ایک امید ہے، اور وہ امید صرف اللّٰہ کی ذات ہے۔ 🤲🏻
ہمیں یقین ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارا یہ تہوار یہ خوشی کا دن غم میں تبدیل نہیں کریں گے
اللہ اپنے بندوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔
وہی دلوں کے حال جانتا ہے،
وہی آنسوؤں کی زبان سمجھتا ہے۔
اسی لیے آج تہوار کی ہر خوشی سے پہلے ایک ہی دعا نکلتی ہے کہ:
یا رب!
میرے چھوٹے بھائی کے آپریشن کو کامیاب فرما،
اس کے ننھے دل کو صحت عطا فرما،
اور ہمارے گھر کی اداس خوشیوں کو پھر سے مکمل مسکراہٹوں میں بدل دے۔ آمین۔
کبھی کبھی ایک دعا دوا سے بھی زیادہ اثر رکھتی ہے۔
اس لیے آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ میرے چھوٹے بھائی کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا۔
شاید کسی ایک سچے دل سے نکلی “آمین”
اللّٰہ کے حضور قبول ہوجائے…
عائشہ 😢