امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ ایک شخص امام ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے کچھ مال گھر میں دفن کیا تھا لیکن جگہ بھول گیا کہ کہاں دفن کیا تھا امام صاحب نے فرمایا میں کس طرح بتا سکتا ہوں یہ سن کر وہ آدمی رونے لگا امام صاحب نے اپنے تلامذہ سے کہا میرے ساتھ اس کے گھر پر چلو وہ آدمی سب کو لے کر اپنے گھر پر ایا امام صاحب نے فرمایا تم سوتے کہاں تھے اور کپڑے کہاں رکھتے تھے وہ آدمی ایک کمرے میں لے گیا اب امام صاحب نے اپنے شاگردوں سے کہا اگر یہ گھر اپ لوگوں کا ہوتا اور کچھ دفن کرنا ہوتا تو کہاں دفن کرتے ایک نے کہا یہاں دوسرے نے کہا وہاں اس طرح پانچ جگہوں کی ن شاندہی کی گئی امام صاحب نے ان جگہوں پر کھودنے کا حکم دیا چنانچہ تیسری جگہ کھودنے پر مال نکل آیا امام صاحب نے اس آدمی سے کہا اللہ تعالی کا شکر ادا کر اس نے تیرا مال لوٹا دیا
(تذکرۃالنعمان صفحہ٢٣٩)