صحیحین میں ہیکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت ہے کہ جمعہ کے دن ایک ایسی ساعت ہے کہ اگر کوئی مسلمان بندہ اس کو اس حال میں پائے کہ وہ کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہو اور اللہ سے سوال کر رہا ہو تو اللہ تعالی اس کو ضرور عنایت فرمائے گا اس ساعت کی تعین میں علماء کا اختلاف ہے
راجح قول یہی ہے کہ وہ عصر کے بعد کی ایک ساعت ہے امام احمد اور جمہور صحابہ و تابعین کا یہی مسلک ہے