کارے دعوت کی بے شمار مصروفیات کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گھرکے چھوٹے بڑے کاموں کے لیے وقت نکال لیتے تھے اور ان کی انجام دہی میں اہل خانہ کا ہاتھ بٹاتے تھے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کے شاگرد اسود بن زید نے ایک مرتبہ ان سے دریافت کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں ہوتے تھے تو کیا کرتے تھے
 حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے مجمل انداز میں جواب دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر والوں کے کاموں میں مصروف ہوتے تھے لیکن جونہی اذان سنتے فورا نماز کے لیے گھر سے نکل جاتے تھے (بخاری ٥٣٦٣)
 دوسری روایت میں ہے کہ اس سوال کے جواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان تھے اپنے کپڑوں سے جون نکالتے اپنی بکری کا دودوہتے اور گھر کے دوسرے کام انجام دیتے تھے

احمد جلد ٦ صفحہ (٢٥٦)