بڑا مزہ آتا ہے
دوسروں کی ٹانگ کھینچتے ہوئے۔
دوسروں پر الزامات لگاتے ہوئے۔
دوسروں کی غیبت کرتے ہوئے۔
دوسروں کے عیوب بیان کرتے ہوئے
دوسروں کو نیچا دکھانے ہوئے ۔
دوسروں کی راہ میں کانٹے بچھاتے ہوئے
دوسروں کو الجھاتے پھنساتے ہوئے
مگر۔مگر اور مگر
جب خود پر پڑتی ہے تو
بڑی تکلیف ہوتی ہے
ٹسوے بہائے جاتے ہیں
فریاد و فغاں کیا جاتا ہے
خود کو مظلوم ومعصوم بتایا جاتا ہے
معصوم بتاکر ہمدردیاں بٹوری جاتی ہیں۔
اور
دنیا والے پاگل ہیں
جو جھوٹے کے جھوٹ پر
مکار کی مکاری پر
عیار کی عیاری پر
ابوزید سروجی کی بناوٹ پر
مصنوعی آنسوؤں پر
یقین کرلیتے ہیں مگر صحیح صورت حال معلوم کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

(ناصرالدین مظاہری)