معاشرے کی ایک تلخ سچائی
05 نومبر، 2026
یہ ہمارے معاشرے کی ایک تلخ سچائی ہے کہ اکثر مرد کی پہچان اُس کے کردار نرمی اور دیانت سے نہیں بلکہ اُس کی تنخواہ سے کی جاتی ہے جتنا زیادہ وہ کماتا ہے اتنی ہی اُس کی عزت بڑھتی نظر آتی ہے جیسے انسان نہیں اس کی آمدنی اہم ہو، اور جب کسی وجہ سے کمائی رک جائے تو کئی رشتوں کا اصل چہرہ سامنے آ جاتا ہے تب پتہ چلتا ہے کہ عزت انسان کی تھی یا اُس کی جیب کی