*مسجد کے باہر ایک نوجوان کا انوکھا عمل۔۔۔۔*

*ابھی پچھلے اتوار کو نمازِ عصر کے بعد ہم اپنی چپلیں اٹھانے شیلف کے پاس آئے*
*تو دیکھا کہ ایک صحت مند خوش پوش نوجوان باہر نکلنے کی راہ داری میں کھڑا لوگوں سے کچھ سوال کر رہا ہے،*
*ہم وہیں رک گئے*
*اور اس لڑکے کے حلیہ کا تفصیلی جائزہ لیا...،*
*وہ کہیں سے مانگنے والا نظر نہیں آیا...،*
*پھر ہم نے اپنے خیال کو جھٹک دیا کہ ایسے ہی کچھ لوگوں کو سڑک پر ہاتھ پھیلائے روز دیکھتے ہیں،*

*ہم نے دیکھا کہ وہ لڑکا اپنے قریب سے گزرنے والے شخص سے کوئی سوال کرتا ہے*
*اور لوگ اسے مختصر سا جواب دیکر آگے بڑھ جاتے ہیں،*
*کسی نے اُسے کچھ نہیں دیا،*
*کیونکہ اس نے ماسک پہنا ہوا تھا،*
*ہم نے فیصلہ کیا کہ اسے سمجھانا چاہیے کہ مانگنا اچھی بات نہیں،*

*اور اِسی ارادے سے اس کے قریب رہتے ہوئے راہ داری پر چل پڑے،*
*ہمیں قریب آتا دیکھ کر اُس نے سلام کیا*
*اور نام پوچھا تو میں نے بتادیا میرا نام *?????? ہے**
*پھر اس نے سوال کیا کہ*
*ایک بات پوچھنی تھی۔۔۔؟*
*میں نے کہا جی پوچھو*
*اسنے کہا*
*' سمع اللّہ لمن حمدہ،*
*کا کیا مطلب ہے....؟*
*ہم نے حیران ہوتے ہوئے جواباً پوچھا*
*آپ کو نہیں پتا۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟*

*اس نے بڑے احترام سے کہا،*
*آپ کو پتہ ہے تو بتا دیں ورنہ کوئی بات نہیں،*
*میں نے کہا*
*'بیٹا اس کا مطلب ہے*
*"اللّہ نے اُس کی سن لی جس نے اُس کی تعریف کی"،*
*پھر میں آگے بڑھ گیا،*

*اب ہمارے دل میں اس کے لئے اچھے جذبات تھے کہ وہ مانگنے والا نہیں تھا.....،*
*مسجد سے نکلنے سے پہلے ہم نے پلٹ کر دیکھا تو وہ لڑکا اب بھی وہیں کھڑا تھا۔*
*ہمیں یہ عجیب لگا،*
*ہم گیٹ سے ہٹ کر کھڑے ہو گئے* *تاکہ اس پر نظر رکھیں،*
*وہ اسی طرح لوگوں سے سوال کر رہا تھا،*
*اس مرتبہ ہم نے مشاہدہ کیا کہ وہ ایک پرچی پر کچھ نوٹ بھی کرتا جا رہا ہے،*

*ہم قریب میں گیٹ کے پاس بیٹھ گئے کہ جب وہ اپنے کام سے فارغ ہو تو اس سے معلوم کریں کہ*
*جب ہم نے مطلب بتا دیا*
*تو وہ کیوں اور لوگوں سے پوچھ رہا ہے۔۔۔؟*
*کیا اسے ہمارے بتائے مطلب سے اتفاق نہیں۔۔۔۔؟*
*یا کوئی اور ہی معاملہ ہے۔۔۔؟*

*پانچ منٹ بھی نہیں گزرے کہ اس نے اپنی پرچی کا جائزہ لیا*
*اور اس پر مختصر سا کچھ لکھ کر جیب میں ڈالا...*
*اور اپنی چپل اٹھاکر چل دیا*
*تو میں نے اُسے روک لیا،*
*'بیٹا! کیا آپ ہمیں پانچ منٹ دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔؟*
*جی صاحب، فرمائیں'،*
*اُس کا انداز مؤدبانہ تھا،*
*میں نے کہا،*
**کیا ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہم سے*
*"سمع اللّہ لمن حمدہ"*
*کے معنی جان لینے کے بعد آپ اور لوگوں سے کیا پوچھ رہے تھے۔۔۔۔۔؟*

*صاحب!*
*میں ان سے بھی*
*"سمع اللّہ لمن حمدہ"*
*کا مطلب پوچھ رہا تھا،*
*میں نے کہا،*
*کیا آپ ہمارے جواب سے مطمئن نہیں یا اسے غلط سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔۔؟*
*نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔*
*مجھے مطلب پتا تھا*
*اور وہی جو آپ نے بتایا*
*لیکن میں ایک سروے کر رہا تھا کہ *کتنے لوگ سمجھ کر نماز پڑھتے ہیں*

*اگر آپ کو دلچسپی ہو تو میں اپنے سروے کے نتائج آپ کو بتاؤں،*
*میں نے کہا ضرور،*
*اس نے وہی پرچی اپنی جیب سے نکالتے ہوئے کہا*
*'میں نے 27 نمازیوں سے یہ سوال پوچھا۔*
*میرا ہدف وہ لوگ تھے*
*جنہیں میں باقاعدگی سے نماز پڑھتے دیکھتا تھا۔*
*15 لوگوں نے کہا*
*"امام صاحب سے پوچھیں"*
*سات (7) لوگوں نے کہا*
*"کیا آپ کو نہیں معلوم*
*اور گزر گئے...."*

*تین (3) کا مشورہ تھا کہ*
*"نماز کی کتاب دیکھیں"*
*اور دو (2) نے صاف کہا کہ "صحیح سے نہیں پتا....."۔*

*بہت سے لوگوں نے تو شاید ڈرتے ہوئے،*
*بات ہی نہیں سنی کہ کہیں اُنہیں پیسوں سے مدد کا نہ کہہ دیا جائے،*
*ہم نے نوجوان سے پوچھا*
*'اس سروے کی ضرورت آپ کو کیوں پیش آئی۔۔۔۔۔؟*
*اسنے کہا وہ اس لئے کہ ہم نے لوگوں کی نماز میں چوری دیکھی تھی....*
*تو ہمیں خیال پیدا ہوا کہ دیکھیں کہ انہیں پتا بھی ہے کہ نماز آخر ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟*
*نوجوان کا نماز سے لگاؤ اس کی گفتگو سے عیاں تھا.....*
*جب اس نے نماز میں چوری کی اصطلاح استعمال کی،*
*میں کہا 'شاباش!*
*ماشااللّہ آپ نے تو حیران کر دیا۔* *لیکن یہ تو بڑی مایوس کن صورتِ حال نکلی۔*
*اب آپ کا کیا ارادہ ہے۔۔۔ ؟*
*نوجوان نے بڑے جذباتی انداز سے اپنا ارادہ ہمیں بتایا،*
*صاحب میرا ارادہ ہے کہ کسی کا نام ظاہر کئے بغیر،*
*ان نتائج سے مسجد کے امام صاحب کو آگاہ کروں*
*اور انہیں مشورہ دوں کہ وہ نمازیوں کو صحیح نماز نبوی،*
*اس کے معنی کے ساتھ سکھائیں*
*کیونکہ نبی ﷺ کی حدیث صحیح بخاری میں ہے کہ*
*”نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ہے"*
*تو کیا آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم بغیر سمجھے نماز پڑھتے ہوں گے۔۔۔؟*
*ظاہر ہے ایسا ہرگز نہیں ہے،*
*تو کیا ہمیں بھی نماز کو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔؟*
*ہم نے اس چھوٹی سی عمر میں نوجوان کی اتنی عمدہ و مثبت سوچ،*
*طریقہ کار اور ارادے کی ایک مرتبہ پھر کھل کر تعریف کی،*
*اور ضرورت پڑنے پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،*

*🤲اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنی نماز سنت کے مطابق پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔*
*آمین یارب العالمین۔*