حضرت اقدس مولانا و مفتی محمد اطہر القاسمی صاحب نائب صدر جمعیت علماء صوبہ بہار ناچیز کے ساتھ ایک قیمتی اور خوبصورت پل۔


✍🏻بقلم محمد عادل ارریاوی

---------------------------------------------------


اللہ ربّ العزت کے بعض بندے ایسے ہوتے ہیں جن سے مل کر دل کو سکون روح کو تازگی اور فکر کو جِلا ملتی ہے حضرت اقدس مولانا و مفتی محمد اطہر القاسمی صاحب دامت برکاتہم بھی انہی ہستیوں میں سے ایک ہیں حال ہی میں بندۂ ناچیز کو ان کی صحبت میں چند لمحے گزارنے کا شرف حاصل ہوا جو بلاشبہ میری زندگی کا ایک خوبصورت اور یادگار پل بن گیا۔

مفتی صاحب کی گفتگو میں جہاں علم کی گہرائی تھی وہیں انکساری اور شفقت کا رنگ بھی نمایاں تھا۔ ان کی مجلس میں بیٹھ کر یوں محسوس ہوا جیسے وقت تھم سا گیا ہو اور ایک علمی روحانی فضا نے دل و دماغ کو گھیر لیا ہو اُن کی ہر بات حکمت سے لبریز اور ہر انداز سادگی و سنجیدگی کا آئینہ دار تھا۔

یہ لمحہ میرے لیے نہ صرف باعثِ سعادت تھا بلکہ ایک سبق بھی کہ علم کے ساتھ اگر خلوص و حلم ہو تو شخصیت میں عجب نور پیدا ہوتا ہے یہ ملاقات میرے لیے ایک سرمایہ ہے جو مجھے دین کی خدمت اور علما کی قدر و محبت کا پیغام دیتی ہے ناچیز تقریبا کئی سالوں سے حضرت مفتی صاحب سے خوب استفادہ کرتے ہیں حضرت مفتی صاحب ہمیشہ ہر میدان میں حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں جو ناچیز کے اندر مزید قوت پیدا کردیتی ہے


اللہ ربّ العزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ ربّ العزت حضرت کی عمر اور علم میں برکت عطا فرمائے حضرت کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور ہمیں بار بار ایسی بافیض صحبتوں سے بہرہ مند ہونے کی توفیق دے آمین ثم آمین یارب العالمین ۔