🏆 معاشرے میں بے نمازی کا بڑھتا رجحان اسباب، اثرات اور عملی حل
بے نمازی ،،،،،؟
طوفان احمری
04 Feb 2026
باسمہ سبحانہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ نے اس عالم کو اپنی بندگی کے لئے پیداکیا۔ اور پھر اسکا نصاب بھی ہمیں بتایا کہ ہم خداتعالیٰ کی بندگی کیسے کر سکتے ہیں ۔ اس نصاب کا مختصر اور اجمالی تذکرہ (بنی اسلام علی خمس خمسہ ارکان فی دین۔ صوم و صلوٰۃ و زکوٰۃ حج والشہادتیںن) کلمہ کے بعد مہتم بالشان رکن نماز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں واضح ارشاد فرمایا (اقیموالصلوہ) یہ رب تعالیٰ کا حکم ہے (اقیمو) امر کا صیغہ ہے ۔ امر کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ اس جگہ امر وجوب کے معنی میں استعمال ہوا اور احادیث مبارکہ میں کثرت سے بے نمازی پر وعیدیں واقع ہوئ ہیں ایک حدیث کی روایت ہے ۔( من ترک الصلٰوۃ متعمدا فقد کفر) یہاں پر کمال ایمان کی نفی مراد ہے ۔بعض علماء کرام اس کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس شخص سے کثرت نماز چھوڑنے کی وجہ سے نفس ایمان بھی کھنچ لیں گے (۔اعاذنااللہ منہ) حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ( قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ،بین العبد وبین الکفر ترک الصلٰوۃ) کہ بندہ کےاور کفرکے درمیان نماز چھوڑ دینے ہی کافاصلہ ہے اسکے علاوہ کثرت احادیث مبارکہ آئیں ہیں محدثین اور اکا برین نے اس پر باقاعدہ باب باندھے ہیں ۔ ان تمام باتوں کے باوجود امت آخر اس عظیم الشان عمل سے غافل کیوں ہے ۔ عوام تو عوام بلکہ آج کل تو خواص کے اندر بھی یہ غفلت نظر آرہی ہے ۔ نماز کے اندر سستی نماز قضا کرنا آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں ۔کہ آخر یہ سستی کیوں ہے ۔ سب سے زیادہ اور سب سے بڑی روکاوٹ سوشل میڈیا ،موسیقی،ہے جی موسیقی انسان میں بغاوت کو ابھارتی ہے ۔اور اس سے انسان کا ذہن مفلوج ہوتا ہے ۔جیسے شراب کوکین وغیرہ سے ذہن مفلوج ہوتا ہے اور اس پر باقاعدہ تحقیقات کی گئیں ہیں ۔ مذہب بے زار لوگوں کاجب سروے کیا گیا تو اکثر نے اپنا انتخاب موسیقی کو قرار دیا ایک تحقیق کی گئی جس میں چوہوں کو چھوڑا گیا ۔اور موسیقی چلائ گئی تو چوہوں کو راستہ دریافت کرنے میں انتہائی مشکل پیش آئی ۔ اور وہ راستہ بھی دریافت نہ کر سکے ۔ اور یہ پاپ میوزک ان سب کی جڑ ہے ۔ حلانکہ موسیقی تو ویسے ہی حرام ہے ۔ مگر پاپ میوزک میں انسان کو بغاوت اور مذہب بے زاریت پر ابھارا جاتاہے ۔ ان یہودو نصاری کے پادریوں کو جب جانچا گیا کہ آیا ان کی کیا رائے ہے ،موسیقی کے بارے میں ۔تو انگلینڈ کے ایک یہودی عالم نے اپنی کمیونٹی پر سختی کر رکھی تھی پاپ میوزک سے اور ٹی وی سے۔ لوئس منفرد( lewis Mumford) امریکہ کا ایک عظیم مفکر گزرا ہے ۔اس نے اپنی کتاب ( the Pentagon of poures) میں یہ پیشن گوئی کی تھی کہ جب کمپیوٹر ایجاد ہوگا تو لوگ (معاذاللہ) خدا کو زمین پر لے آئیں گے اس وقت کمپیوٹر ابتدائی مراحل میں تھا۔ اس نے یہ بات بھی بطور تنبیہ کے کی تھی ۔یعنی جب کمپیوٹر گھر گھر ہوگا تو لوگ خداتعالیٰ سے غافل ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ نماز کا عمومی ماحول نہ ہونا بھی اسکی وجہ ہے اور لوگوں میں نماز کی اہمیت بھی نھیں ہے ۔یعنی وہ نماز کو کوئ اتنا مہتم بالشان رکن ہی نہیں جانتے کچھ لوگ ایسے بھی ملے جن کو وضو تک کا پتا نہیں ہے ۔لیکن آپ ان سے فلموں کے نام ایکٹرز کے نام غرض شوبز انڈسٹری کی ہر ایک چیز کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔ان کو نہیں پتا تو ارکان نماز کا نہیں پتا (اعاذنااللہ منہ) آئیے اسکے عملی حل کی طرف بھی ایک نظر کرتے ہیں ۔لوگوں کے مزاج مختلف ہیں ۔توحل بھی ایک سے زائد ہی ہیں کچھ حل تو صرف امام وقت یعنی بادشاہ یا خلیفہ ہی لاگو کرسکتا ہے ۔ سستی سے نماز چھوڑنے والے کے بارے میں۔ (ائمۂ اربعہ کے اقوال) امام ابو حنیفہؒ رحمہ اللہ
قید کیا جائے تعزیر (سزا) دی جائے یہاں تک کہ نماز پڑھنے لگے امام مالکؒ رحمہ اللہ
* *کافر نہیں* * توبہ کی دعوت دی جائے * اگر پھر بھی نماز نہ پڑھے:
*قتل کیا جائے گا (حداً)* یہ سزا کفر کی وجہ سے نہیں بلکہ نماز ترک کرنے کی وجہ سے ہے
امام شافعیؒ رحمہ اللہ
* *کافر نہیں* * مہلت دی جائے (اکثر 3 دن ذکر کی جاتی ہے) * اگر پھر بھی نماز قائم نہ کرے:
*قتل (حداً)* مسلمان ہی سمجھا جائے گا
امام احمد بن حنبلؒ رحمہ اللہ
* مشہور قول کے مطابق:
*کافر ہو جاتا ہے* توبہ کی دعوت دی جائے انکار پر *قتل*
(حنابلہ میں ایک قول یہ بھی ہے کہ کافر نہیں، مگر راجح پہلا ہے)
---
ان کا تعلق *قاضی اور اسلامی ریاست*۔ سے ہے، عام افراد کے لیے کسی پر حکم لگانا یا عمل کرنا ۔جائز نہیں، دوسرا حل یہ ہے ۔کے علماء کرام سے جوڑا جائے ۔نماز کا ایک ماحول پیدا کیا جائے تاکہ ہر ایسا شخص جو نماز نہ پڑھے وہ خود ہی شرم محسوس کرے اور ایک یہ ہے کہ سماجی معاشی اور معاشرتی و صنعتی بائیکاٹ کیا جائے ۔تاکہ حوصلہ شکنی ہو اور ان چیزوں کے ساتھ ہی تبلیغ کا ایک نظام قائم کیا جائے جو لوگوں کو نماز کی طرف توجہ دلائے ۔ اولا محبت پیار سے سمجھایا جائے بصورت دیگر بائیکاٹ والا عمل کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ان کو بے نمازی کی نحوست اور بے برکتی کے بارے میں بتایا جائے ۔مذکورہ باتوں کو تفصیل سے سمجھایا جائے قرآن وحدیث کی روشنی میں ۔ دل کی سختی رزق میں بے برکتی دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ دین سے دوری آخرت میں سخت پکڑ
اللہ تعالیٰ ہمیں نماز کا پابند بنائے ۔اہل حق اور اہل اسلام اور اسلام پر شہادت کی موت عطا فرمائے آمین یا رب العالمین