صدائے قلم کے تمام پرانے اور موجودہ مقابلوں کی تفصیلات اور جمع کرائے گئے مضامین۔
بین الاقوامی مضمون نویسی مقابلہ قواعد و ضوابط برائے شرکاء 1۔ میزبان اور دائرۂ کار یہ مقابلہ صدائے قلم (ہندوستان) کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہندوستان، نیپال، سعودی عرب، عمان اور روس کے شہری شرکت کے اہل ہیں۔ صرف مذکورہ ممالک کی شہریت رکھنے والے افراد ہی اس مقابلے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ محض کسی ملک میں رہائش پذیر ہونا اہلیت کے لیے کافی نہیں۔ البتہ ان ممالک کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہوں، وہ شرکت کے اہل ہوں گے۔ 2۔ سابقہ انعام یافتگان کے لیے خصوصی شرط صدائے قلم کے پہلے اور دوسرے بین الاقوامی مضمون نویسی مقابلے میں پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے تمام سابقہ انعام یافتگان اس تیسرے مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس شرط کا مقصد نئے لکھنے والوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے اور نمایاں مقام حاصل کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔ 3۔ عمر کی حد مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شرکت کنندہ کی عمر کم از کم 12 سال ہونا لازمی ہے۔ 4۔ مضمون کی طوالت مضمون کے لیے الفاظ کی کوئی سخت پابندی نہیں، تاہم بلاوجہ طوالت سے گریز کیا جائے۔ بہتر ہوگا کہ مضمون 700 سے 1500 الفاظ کے درمیان ہو۔ 5۔ مضمون کی اصلیت اور مصنوعی ذہانت سے متعلق شرط مقابلے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے مکمل یا جزوی طور پر تیار، لکھوائے یا مرتب کروائے گئے مضامین ہرگز قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تمام شرکاء سے توقع ہے کہ مضمون اپنی ذاتی علمی کاوش، مطالعے اور فکری محنت سے تحریر کریں گے۔ اگر کسی مضمون کے بارے میں یہ شبہ پیدا ہو کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار یا لکھوایا گیا ہے تو انتظامیہ کو اسے مقابلے سے خارج کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا، اور اس سلسلے میں انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ 6۔ مضمون کی تحریری نقل اور تصاویر لازمی مقابلے کے لیے مضمون جمع کرانے والے ہر شریک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مضمون کی اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی اصل تحریر کی واضح تصاویر بھی جمع کرائے۔ مضمون اے فور سائز کے کاغذ پر اپنے ہاتھ سے تحریر کیا جائے اور اس کے تمام صفحات کی صاف اور قابلِ مطالعہ تصاویر لے کر، مضمون کے برقی متن کے ساتھ، مقابلے کے پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں۔ ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کی تصاویر کے بغیر مضمون قابلِ قبول نہیں ہوگا اور اسے مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ شرط اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ مضمون نویسی میں اصلیت، شفافیت اور ذاتی کاوش کو یقینی بنایا جا سکے اور مصنوعی ذہانت یا نقل و چسپاں کے ذریعے تیار کردہ مضامین کی حوصلہ شکنی ہو۔ 7۔ شرکت کا طریقۂ کار مقابلے میں شرکت کے دو طریقے ہیں، تاہم ہماری پُرزور ترغیب ہے کہ شرکاء مفت شرکت کا طریقہ اختیار کریں۔ مفت طریقہ: اگر صدائے قلم پر آپ کے 3 مضامین شائع ہو چکے ہیں تو آپ مفت شرکت کے اہل ہوں گے۔ یہ ضروری نہیں کہ یہ مضامین پہلے سے شائع شدہ ہوں؛ آپ مقررہ مدت کے اندر بھی اپنے 3 مضامین شائع کروا کر مفت شرکت کے حقدار بن سکتے ہیں۔ ہمارا خودکار نظام آپ کے ای میل کے ذریعے یہ تصدیق کرے گا کہ مقررہ تاریخ تک آپ کے 3 مضامین صدائے قلم پر موجود ہیں یا نہیں۔ فیس کے ساتھ شرکت: جو شرکاء 3 مضامین شائع نہیں کروا سکتے، وہ 50 روپے فیس ادا کرکے مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ 8۔ پورٹل کھلنے اور مضمون جمع کرانے کی تاریخ مقابلے میں مضامین جمع کرانے کا پورٹل 22 جمادی الثانی 1448ھ (2 دسمبر 2026ء) کو کھولا جائے گا۔ مقابلے کے لیے مضمون جمع کرانے کا سلسلہ 29 جمادی الثانی 1448ھ (9 دسمبر 2026ء) کی رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد کسی بھی مضمون کو مقابلے کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔ لہٰذا تمام خواہشمند شرکاء مقررہ مدت کے اندر اپنی شرکت کا عمل مکمل کرتے ہوئے اپنا مضمون اور اس کی ہاتھ سے لکھی ہوئی تصاویر ضرور جمع کرا دیں۔ 9۔ اشاعت اور ملکیت کے حقوق مقابلے کے لیے بھیجا گیا مضمون صدائے قلم کی ملکیت تصور ہوگا اور وہ لکھاری کے نام کے ساتھ ہمیشہ ویب سائٹ اور ایپ پر موجود رہے گا۔ ایک مرتبہ مضمون جمع یا شائع ہونے کے بعد لکھاری کو اسے حذف کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ 10۔ نتائج اور انعامات مقابلے کے نتائج 25 رجب المرجب 1448ھ (4 جنوری 2027ء) کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ انعامات یکم شعبان 1448ھ (10 جنوری 2027ء) تک تقسیم کر دیے جائیں گے۔ 11۔ منصفین کا فیصلہ مقابلے کے منصفین کا فیصلہ حتمی اور اٹل ہوگا۔ اس فیصلے پر کسی قسم کا اعتراض یا چیلنج قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ 12۔ ضروری نوٹ مقابلے سے متعلق تمام اہم اعلانات، ہدایات اور تازہ ترین معلومات صدائے قلم کے سرکاری واٹس ایپ چینل پر جاری کی جائیں گی۔ تمام شرکاء کے لیے ضروری ہے کہ وہ چینل سے جڑے رہیں تاکہ کوئی اہم اطلاع ان سے رہ نہ جائے۔ کیا آپ ان قواعد و ضوابط سے متفق ہیں؟ رجسٹریشن فارم کی طرف واپس جائیں © 2026 SADA E QALAM
1 میزبان اور دائرہ کار یہ مقابلہ "صدائے قلم (ہندوستان)" کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہندوستان، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، سعودی عرب، عمان اور روس سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت کے اہل ہیں۔ 2 عمر کی حد مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شرکت کنندہ کی عمر کم از کم 12 سال ہونا لازمی ہے۔ 3 مضمون کی طوالت مضمون کے لیے الفاظ کی کوئی قید نہیں ہے، تاہم بلاوجہ طوالت سے گریز کیا جائے۔ بہتر ہوگا کہ آپ کا مضمون 700 سے 1500 الفاظ کے درمیان ہو تاکہ بات جامع اور مؤثر انداز میں پہنچ سکے۔ اہم ترین 4 شرکت کا طریقہ کار (خودکار نظام) مقابلے میں حصہ لینے کے دو طریقے ہیں، لیکن ہماری پُرزور سفارش ہے کہ آپ "مفت طریقہ" اختیار کریں۔ مفت طریقہ (بہترین آپشن): اگر آپ کے صدائے قلم پر 3 مضامین شائع ہو چکے ہیں، تو آپ مفت حصہ لینے کے اہل ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ مضامین پرانے ہوں، آپ 10 شعبان المعظم تک بھی اپنے 3 مضامین شائع کر کے مفت شرکت کے حقدار بن سکتے ہیں۔ ہمارا خودکار نظام آپ کے ای میل کے ذریعے خود تصدیق کر لے گا کہ 10 شعبان تک آپ کے 3 مضامین موجود ہیں یا نہیں۔ یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے کہ 50 روپے بچائیں اور اپنی تحریریں بھی شائع کریں۔ فیس کے ساتھ: وہ افراد جو 3 مضامین شائع نہیں کر سکتے، وہ 50 روپے فیس ادا کر کے شامل ہو سکتے ہیں۔ 5 اشاعت اور ملکیت کے حقوق یہ بات ذہن نشین رہے کہ مقابلے کے لیے بھیجا گیا مضمون "صدائے قلم" کی ملکیت تصور ہوگا اور وہ آپ کے نام کے ساتھ ہمیشہ ویب سائٹ/ایپ پر موجود رہے گا۔ ایک بار مضمون جمع کروانے یا شائع کرنے کے بعد لکھاری کو اسے حذف (Delete) کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔ 6 شرکت کی آخری تاریخ یاد رہے کہ اس مقابلے میں رجسٹریشن کروانے اور شرکت کی آخری تاریخ 10 شعبان المعظم ہے۔ 10 شعبان کو رات 12 بجے رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا جائے گا۔ لہٰذا خواہشمند حضرات اس تاریخ تک اپنی رجسٹریشن یا 3 مضامین کی شرط مکمل کر لیں۔ 7 نتائج اور انعامات نتائج کا اعلان: ان شاء اللہ 21 رمضان المبارک کو نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ انعامات کی تقسیم: جیتنے والوں میں انعامات کی تقسیم یکم شوال (عید الفطر) تک مکمل کر لی جائے گی، ان شاء اللہ۔ 8 منصفین کا فیصلہ مقابلے کے تمام مراحل میں ججز (منصفین) کا فیصلہ حتمی اور اٹل ہوگا جسے کہیں بھی چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ 9 ضروری نوٹ مقابلے سے متعلق تمام تر اپڈیٹس اور اعلانات ہمارے واٹس ایپ چینل پر شیئر کیے جائیں گے، لہٰذا چینل سے جڑے رہنا ضروری ہے۔