از, نسیم حسین لکھیم پوری 

کاتبین وحی
  حضوراقدسﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ اس کو یاد کرلیتے اور کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو لکھنے پر مامور کر دیا تھا ، آپ ان سے وحی لکھوا لیتے تھے آپ کے دور میں وحی کو لکھنے والے صحابہ کرام یہ ہیں۔
سیدنا ابوبکرصدیق : آپ کا نام زمانہ جاہلیت میں عبدالکعبہ تھااسلام لانے کے بعد آپکانام نبیﷺ نے عبداللہ رکھا ابوبکر کنیت،اورصدیق لقب سے مشہور ہوئے آپ سب سے پہلے خلیفہ ہیں،آپ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں،آپ کی ولادت عام الفیل کے دو برس اور چھ ماہ بعد ۵۷۳ ؁ء میں ہوئی، آپ کے والد کا نام ابو قحافہ، اور والدہ کانام ام الخیر سلمیٰ بنت صخر تھا ، حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کی وفات جمادی الاول ۱۳؁ھ مطابق ۶۳۴؁ء کو ہوئی حضور اقدس ﷺ کے ہمراہ روضہ نبیﷺ میں آرام فرما ہیں۔
سیدنا حضرت عمر : آپ کا نام عمر ، کنیت ابو حفص،لقب فاروق ہے ، والد کا نام خطاب، اور والدہ کا نام ختمہ تھا،ہجرت سے چالیس سال قبل ۵۸۶؁ء میں ولادت ہوئی، آپ کے اسلام لانے سے اسلام اور مسلمانوں کو بہت تقویت ملی ، آپ مکہ کے چنندہ پڑھے لکھے لوگوں میں سے ایک تھے،حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے بعد آپ دوسرے خلیفہ ہیں آپ کی وفات۲۳؁ھ مطابق ۶۴۴؁ء کو ہوئی آپ کو روضہ نبیﷺ میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں دفن کیا گیا ۔
سیدنا حضرت عثمان بن عفان : آپ کا نام عثمان تھا ، ابو عبداللہ اور ابو عمر کنیت تھی، ذالنورین لقب تھا، والد کا نام عفان اور والدہ کا نام ارویٰ تھا، آپ اسلام کے تیسرے خلیفہ اور حضور ﷺ کے داماد تھے یکے بعد دیگرے اللہ کے نبیﷺ نے اپنی دو صاحبزادیوں کا نکاح آپ سے کیا، آپ کی ولادت ۵۷۴؁ء میں ہوئی اور وفات ۳۵؁ھ مطابق ۶۵۶ ؁ء میں ہوئی ،ا ٓپ جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
سیدنا حضرت علی : نام علی تھا، کنیت ابو تراب، حیدر لقب تھا، والد کا نام ابو طالب تھا، آپ حضور اقدس ﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے،نیز آپ اسلام کے چوتھے خلیفہ بھی ہوئے، آپ کی ولادت باسعادت۵۹۹؁ء عام الفیل کے تیس سال بعد ۱۳ رجب المرجب بروز جمعہ ہوئی، آپ بچوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے ہیں آپ کی وفات ۲۱ رمضان ۴۰؁ھ مطابق ۲۸ جنوری ۶۶۱؁ء کو ہوئی
حضرت : آپ کا نام معاویہ ہے ، اور والد کا نام ابو سفیان ہے، والدہ کا نام ہند بنت عتبہ ہے،آپ کی ولادت نبیﷺ کی ہجرت سے تقریباً ۱۵ سال قبل ۵۹۷؁ء میں ہوئی ، آپ اموی خلافت کے بانی ہیں آپ کی وفات اپریل ۶۸۰؁ء دمشق میں ہوئی۔
حضرت ابان بن سعید : آپ کا نام ابان اور والد کا نام سعید بن العاص بن امیہ ہے ، آپ اسلام لانے سے قبل اسلام اور اہل اسلام کے سخت دشمن تھے ، لیکن جب ایمان لے آئے تو کاتب وحی ہونے کا شرف حاصل ہوا ۔
حضرت خالد بن ولید : آپ کا نام خالد، والد کا نام ولید، ابو سلیمان کنیت، سیف اللہ لقب، آپ اسلام کے ایک عظیم کمانڈر اور سپہ سالار تھے ، آپ کا شمار مکہ کے رؤسا میں ہوتا تھا مکہ سے لے کر طائف تک ان کے باغات تھے، آپ کی ولادت کی صحیح تاریخ مذکور نہیں ہے البتہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ظہور اسلام کے وقت ۱۷ سال کے تھے،آپ کی وفات خلافت عمر رضی اللہ عنہ کے پانچویں سال ہوئی۔
حضرت ابی بن کعب : حضرت ابی بن کعب وہ مبارک ہستی جن کے متعلق اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا یہ سب قاریوں کے سردار ہیں، آپ ممتاز قراء میں سے ہیں ، جن خوش نصیب صحابہ نے حضورﷺ کے دور میں قرآن کو جمع کیا ان میں آپ سر فہرست ہیں،آپ کی وفات ۶۴۹؁ء میں ہوئی۔
حضرت زید بن ثابت : حضرت زید بن ثابت بڑے فقیہ تھے ، آپ نے صغر سنی میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا اس وقت آپ کی عمر گیارہ سال تھی، آپ کی ولادت باسعادت ۶۱۱؁ءکو ہوئی اور آپ کی وفات ۶۶۵؁ء کو ہوئی۔
حضرت 
 : ثابت آپ کا نام ، اور کنیت ابو محمد ہے،بدری صحابی ہیں ، حضورﷺ جب ہجرت کرکے مدینہ تشریف لے گئے تو سارا مدینہ استقبال کیلئے امڈ آیا اس موقع پر آپ نے خطبہ دیا جس میں فرمایا کہ ہم آپ کی ہر اس چیز کی حفاظت کریں گے جس سے اپنی جان و اولاد کی حفاظت کرتے ہیں ،

لیکن ہم کو اس کا معاوضہ کیا ملے گا، آپﷺ نے فرمایا جنت تو تمام مجمع پکار اٹھا کہ ہم راضی ہیں آپ ۱۲؁ھ میں جنگ یمامہ کے دن مسیلمہ کذاب کی فوج سے جنگ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

دلچسپ ادبی مضامین اور لطائف کیلئے گروپس میں شامل ہوں
ٹیلی گرام گروپ 
https://t.me/adbilateefe
واٹس ایپ گروپ
https://chat.whatsapp.com/JbBGS74DF7Z3dtTPDdY0JL
👍🏽 ✍🏻    📩 📤
*ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*