*🚨 یہودیوں کا رمضان المبارک کے پہلے دن مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا خوفناک منصوبہ تیار .....!*
نام نہاد ہیکل سے وابستہ یہودی گروہوں نے 17 اور 18 فروری کو بڑے پیمانے پر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے لیے اپنے حامیوں کو جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام آئندہ بدھ کو آنے والے عبرانی مہینے کے آغاز کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر رمضان المبارک کے پہلے دن سے بھی مطابقت رکھ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان گروہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان، خصوصاً آخری عشرے کے دوران بھی شام کے اوقات میں دھاوے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے مسلمان فلسطینی نمازیوں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، خاص طور پر مغربی کنارے سے آنے والوں پر۔ اس کے علاوہ سیکڑوں مرابطین کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔