🌹 *15 رمضان المبارک یومِ ولادت*🌹
*نواسہ رسول، شبیہ مصطفی، ابن حیدر، برادرِ امام حسین، حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ*
حضرتِ سیّدہ فاطمۃ الزّہراء رضیَ اللہُ تعالٰی عنہَا کے گلشن کے مہکتے پھول،
اپنے نانا جان، رحمتِ عالمیان صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کے نور ،
*راکبِ دوشِ مصطفےٰ* (مصطفےٰ جانِ رحمت صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک کندھوں پر سواری کرنے والے)
، سردارِ امّت، حضرت سیّدُنا امام حَسَن مجتبیٰ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کی *ولادتِ باسعادت 15رمضان المبارک 3ہجری کو مدینہ طیبہ میں ہوئی* ۔
📖 قرآنِ کریم میں اہلِ بیتؓ کی شان:
إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ ٱلرِّجْسَ أَهْلَ ٱلْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًۭا (الاحزاب: 33)
💖 بے شک، اللہ یہی چاہتا ہے کہ اے اہلِ بیت! تم سے ہر ناپاکی کو دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے۔
حدیثِ مبارکہ:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اَلْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ" (ترمذی)
💫 حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔
💐 اس بابرکت موقع پر تمام اہلِ اسلام کو مبارکباد! 🤲💕
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیت کی محبت اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین! 🤍✨