میں جیسے جیسے بڑی ہو رہی ہوں،
میری دعائیں بھی بدلتی جا رہی ہیں۔۔۔

پہلے میری دعائیں بہت سادہ سی ہوتی تھیں… امتحان میں اچھے نمبر آ جائیں،
کلاس میں اچھی پوزیشن مل جائے،
 فلاں دوست کی گڑیا پسند ہے ایسی مجھے بھی مل جائے 
 اور سب میری تعریف کریں۔
 مجھے لگتا تھا کہ کامیابی بس یہی ہے،
 یہی سب کچھ ہے۔
 ان چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں ہی میری دنیا سمٹی ہوئی تھی۔ 

مگر وقت نے آہستہ آہستہ بہت کچھ سکھا دیا…
اب سمجھ آتا ہے کہ زندگی صرف نمبروں اور کامیابیوں اور گڑیا کھیلنے کا نام نہیں،
بلکہ
 اس سے کہیں زیادہ گہری اور وسیع ہے۔ 
اب وہ سب دعائیں کہیں پیچھے رہ گئی ہیں…
اب میں اپنے نصیب کے بارے میں سوچتی ہوں، اپنے آنے والے کل کے لیے فکر مند رہتی ہوں۔
دل میں کئی سوال ہوتے ہیں،
کئی اندیشے،
اور ساتھ ہی ایک امید بھی۔ 
اب میری دعائیں بدل گئی ہیں
اب میں اللہ تعالیٰ سے یہ مانگتی ہوں
 کہ میرا مقدر خوبصورت بنا دے،
میرے راستے آسان کر دے،
مجھے نیک بنا دے
مجھے تربیت کرنے والی بنا دے
 مجھے ایسے فیصلے کرنے کی سمجھ دے جو میرے حق میں بہتر ہوں۔
میں یہ دعا کرتی ہوں
 کہ میرا نصیب ایسا ہو جس میں سکون ہو،
جس میں راحت ہو
جس میں عافیت ہو
 دل کا اطمینان ہو،
سکون ہو
 خیر ہو،
 اور برکت ہو
 ایسی زندگی ہو جس میں میں خود بھی خوش رہوں اور دوسروں کے لیے بھی آسانی کا سبب بن سکوں۔ 
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں
کیا واقعی دعاؤں کا بدل جانا ہی بڑا ہو جانے کی نشانی ہے؟
شاید ہاں
کیونکہ اب میں صرف حاصل کرنے کی نہیں، سنبھل کر جینے کی دعا مانگتی ہوں۔ 

اور شاید یہی زندگی کا اصل سبق ہے
کہ انسان وقت کے ساتھ صرف عمر میں نہیں، بلکہ سوچ میں بھی بڑا ہو جاتا ہے۔ 

عائشہ ❤