کئی لوگ آپ کو کہیں گے
ہم آپ کے ساتھ ہیں
ہم آپ کے خیر خواہ ہیں
ہم آپ کو گر نے نہیں دیں گے
مگر وقت آنے پر
آپ تنہا ہو جائیں گے
آپ کا کوئ بھی دست و بازو
بننے کے لیے تیار نہ ہو گا
کوئ آپ کا خیر خواہ نہ ہو گا
آپ گرین گے تو آپ کا سہارا بننے لیے
کوئ بھی تیار نہ ہو گا
تو امیدیں چھوڑ دو
سہارے لینا چھوڑ دو
آپ جو کچھ ہیں
وہ آپ ہی ہیں
مددگار صرف خدا ہے
آپ گرین گے
تو
خداتعالیٰ کو پکاریں
وہ آپ کی پکار سنے گا
آپ سہارا ڈھونڈتے ہیں
آنکھیں بند کر لیں
غور کریں
تو
ونحن اقرب الیہ من حبل الورید
وہ آپ کے قریب ہو گا
جب سے میں نے اللہ پر بھروسہ کیا
میں کامیابی کے زینے طے کرتا گیا
یقیناً میں کچھ نہیں
میری کا میابی کے پیچھے
میرا رب ہے
جان سے پیارا
میرا خالق
میرا رازق
کئی بار میں نے نافرمانی کی
اس نے معاف کردیا
کئی بار میں نے اپنی
انا کو آگے کیا
پھر پلٹا
تو اس نے مجھے کبھی طعنہ نہیں دیا
معاف کر دیا
میں نے خوشی میں اسے چھوڑ دیا
غم میں پکارا
تو اسنے میری پکار کو سنا
آئیے آپ بھی اسی ہستی کی طرف
جو کہتا ہے
کن فیکون
تو فیصلہ ہو جاتا ہے
وہ کبھی گر نے نہیں دیتا
بے شک
یارب لک الحمد کما ینبغی لجلال وجہک وعظیم سلطانک