زندگی میں ہر پریشانی کا بس ایک ہی حل ہے
اللہ سے باتیں کرنا،
اللہ سے مانگنا،
اللہ پر چھوڑ دینا،
اللہ پر بھروسہ کرنا اور پھر مطمئن ہو جانا۔
اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا بہترین طریقہ نماز ہے۔
نماز اللہ اور بندے کے درمیان قربت کا ذریعہ ہے۔ شاید اسی لیے شیطان کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ انسان نماز سے دور ہو جائے۔
میں بھی کبھی نماز میں بڑی کوتاہی کرتی تھی۔ کبھی بہانہ بنا لیتی کہ آج اسکول سے کام زیادہ ملا ہے،تھکان ہو رہی ہے۔
کبھی یہ کہہ دیتی کہ تایا ابو کی طرف بیٹھی تھی، وہیں پڑھ لی۔
بلکہ باقاعدہ پلاننگ ہوتی تھی کہ اگر امی نے پوچھ لیا تو کون سا بہانہ بنانا ہے۔ 😂
ہاں، چھوٹی عمر سے تین نمازیں ضرور پڑھتی تھی۔ فجر، مغرب اور عشاء۔
شوق سے نہیں، ابو جی کے ڈر سے۔ 😂
کیونکہ ابو جی انہی اوقات میں گھر ہوتے تھے۔
ایک بار عشاء کی نماز نہیں پڑھی۔ ابو جی نماز پڑھ کر آنے والے تھے۔
میں نے جلدی سے بستر لگایا اور سونے کا ناٹک کرکے لیٹ گئی۔
ابو جی آئے آواز لگائی
"عائشہ! عائشہ! نماز نہیں پڑھی؟ بیٹا طبیعت تو ٹھیک ہے؟"
میں ایسے چپ جیسے واقعی گہری نیند میں ہوں۔
ایک دو منٹ بعد سوچا ابو جی چلے گئے ہوں گے۔
میں نے آرام آرام سے ہلکی ہلکی آنکھیں کھولیں تو ابو جی سامنے ہی کھڑے تھے۔ ۔۔۔۔۔
نظر سے نظر ملی پھر کیا تھا،
مجھے زور سے ہنسی آگئی۔ 😂
ابو جی بھی ہنس کر کہنے لگے
"سوتے ہوئے کو تو اٹھا بھی دے، جاگتے ہوئے کو کون اٹھائے؟" 😂
بچپن بھی کتنا معصوم اور عجیب تھا۔۔۔!
آخر میں نے نماز کی پابندی کیسے کی؟
میں نماز کی پابندی نہیں کرتی تھی، نماز کی پابندی کے لیے دعائیں کرتی تھی۔ 😅
اب اگر کھانا نہ بنائیں اور بس دعا کرتے رہیں
"یا اللہ! کھانا بن جائے۔"
تو کیا کھانا بن جائے گا؟ نہیں نا!
پھر کسی سے ایک وظیفہ سنا کہ 40 روز تک پابندی سے نماز پڑھیں تو انسان نماز کا پابند ہو جاتا ہے۔
یہ بھی کرکے دیکھا، مگر یہ نسخہ بھی میرے لیے کارگر ثابت نہ ہوا۔
آخرکار میں نے اپنے آپ سے ایک عہد کیا
اب نماز نہیں چھوڑوں گی۔
گھر میں ہوں یا کہیں باہر،
کسی کے گھر جاؤں یا شادی بیاہ میں، کتنی ہی مصروفیت ہو
یا کوئی بھی مجبوری ہو، کوشش یہی ہوگی کہ نماز ہر حال میں ادا کروں۔
اگر کبھی کسی وجہ سے نماز رہ گئی تو اس کی قضا ضرور ادا کروں گی۔
اس عہد کا نتیجہ بہت اچھا نکلا۔
الحمدللہ۔۔۔۔
اب کہیں آنے جانے میں اگر کوئی نماز رہ جائے تو اس کی قضا پڑھنا مجھے بھاری سا محسوس ہوتا ہے۔
نماز کو وقت پر ہی ادا کرلینا کتنا آسان ہے۔
الحمدللہ، اب کوشش یہی رہتی ہے کہ نماز وقت پر ادا ہو اور قضا کی نوبت ہی نہ آئے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں پانچوں نمازوں کی ہمیشہ پابندی کرنے، نماز میں دل لگانے اور اپنے رب کے قریب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲🏻
سر جو جھکا خدا کے آگے، خوشی ہی اور تھی
پڑھی جو دل سے نماز ، لذت ہی اور تھی
پہلے سکون ڈھونڈتے تھے دنیا کی بھیڑ میں
اللہ کو پایا تو دل کی دنیا ہی اور تھی
عائشہ 🍁