ہمیں ہر انسان ریجیکٹ کرسکتا ہے۔
پر ہمارا رب ریجیکٹ نہیں کرتا ہے۔
چاہے ہم بھاگ کر جائیں یا آہستہ آہستہ
ہمارا رب ہم کو اکسیپٹ کر لیتا ہے ۔
اللہ یہ نہیں دیکھتا کہ گناہوں کی کتنی لمبی فہرست ہے۔
اللہ یہ نہیں دیکھتا کہ ہم نے کہاں کہاں رب کی نافرمانی کی ہے۔
اللہ یہ نہیں دیکھتا ہم نے کہاں کہاں بے وفائی کی ۔
اللہ یہ نہیں دیکھتا کہ ہم نے کہاں کہاں برے کاموں کو انجام دیا ہے۔
اللہ یہ نہیں دیکھتا کہ ہم نے کہاں کہاں اس سے بے رخی برتی۔
اللہ یہ نہیں دیکھتا کہ ہم نے رب کے کتنے حکموں کو توڑا ہے۔
اللہ یہ نہیں دیکھتا کہ کتنے دن غفلت میں گزارے ہے ۔
اللہ کیا دیکھتا ہے
اللہ بس ہماری سچی توبہ دیکھتا ہے۔
اللہ بس ہماری پشیمانی دیکھتا ہے۔
اللہ بس ہماری شرم سے جھکی گردن دیکھتا ہے۔
اللہ بس ہماری آنسووں سے بھری آنکھیں دیکھتا ہے۔
اللہ بس ہماری پلکوں پر ٹہرا اشک ندامت دیکھتا ہے۔
اللہ بس اپنے در پے گر جانا دیکھتا ہے۔
اللہ بس ہمارا تڑپنا دیکھتا ہے۔
ہم اللہ کے سامنے اعتراف کرتے جاتے ہیں ۔
اللہ ہمیں ہلکا کرتا جاتا ہے۔
ہم اللہ کے سامنے بیٹھ کر کوتاہیاں بیان کرتے ہیں۔
اللہ مضبوطی عطا کرتا جاتا ہے۔
وہ رب ہے وہ سب کو سمیٹ لیتا ہے
۔وہ رب ہے کبھی تنہا نہیں چھوڑتا ۔
وہ رب ہے کبھی بیزار نہیں ہوتا ہے۔
وہ رب ہے کبھی محبت کرنا نہیں چھوڑتا ہے۔
ریجیکٹ دنیا کرتی ہیں میرا رب نہیں ۔
جو سب ہے وہ رب ہے۔
دنیا کے لیے ہم قابلِ قبول ہو نہ ہو
ہمارا رب ہمیں ہمیشہ اپنا کہتا ہے۔۔۔۔۔۔
عائشہ 🍁