*ہدایا پر گزارہ کرنے والے ساؤدھان*
دروازے پر دستک ہوئی، خاتون خانہ نے دروازہ کھولا ، سامنے دو لڑکے موٹر سائیکل پر سوار تھے، انھوں نے ادب و احترام کے ساتھ کہا کہ خالی سلنڈر دیدو تاکہ بھروالاؤں۔
سلنڈر دے دیا گیا، نوجوان چلے گئے۔
شام تک سلنڈر نہیں آیا تو خاتون خانہ نے اپنے شوہر کو فون کیا اور کہا کہ آپ نے جو دو لڑکے بھیجے تھے وہ گیس بھروانے کے لئے سلنڈر لے کر چلے گئے تھے مگر آب تک واپس نہیں آئے؟
حیرت اور تجسس کے ساتھ کہا گیا کہ میں نے تو کسی کو نہیں بھیجا ہے۔تب پتہ چلا کہ گھروں سے خالی سلنڈر چوری کرنے کا یہ بھی ایک نیا طریقہ ایجاد ہوچکا ہے۔
*ہدایا پر گزارہ کرنے والے ساؤدھان*۔
(ناصرالدین مظاہری)