____________ربى🫰__________
______________________‼️


انسان کی زندگی کبھی خوشیوں سے بھری ہوتی ہے اور کبھی آزمائشوں سے۔ بعض اوقات حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ لگتا ہے اب کوئی راستہ باقی نہیں تو اس وقت یہ "آیت کریمہ" جیسے دوا کا کام کرتی ہے
"`لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ ۚ`"
(سورۃ الزمر: 53)
ترجمہ:~ اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو
 اور پھر اس آیت کو پڑھتے ہی مومن کا یقین
جاگتا ہے اور وہ یہ کہہ اٹھتا ہے
  
 وہ تو اللہ ہے کہانی بدل بھی سکتا ہےـ❗

 اور بیشک پھر اللہ تعالیٰ ناممکن کو بھی ممکن
 بنا دیتا ہے۔ جو آج مشکل لگتا ہے، وہ کل آسان ہو جاتا ہے۔ انسان تدبیریں کرتا رہتا ہے، مگر تقدیر کا قلم اللہ عزوجل کے ہاتھ میں ہے۔ اسی لیے مایوسی کفر کے قریب ہے اور امید ایمان کی علامت۔

  پس! اگر زندگی کی کہانی دکھوں سے بھری ہو تو انسان کو چاہیے کہ صبر، دعا اور توکل کا دامن تھام لے اور `"اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو"` اور دل کو یہ یقین دلاے کہ انجام اللہ کے ہاتھ میں ہے،اور_________!
اللہ چاہے تو کہانی بدل بھی سکتا ہے_‼️
 
🪐🍃
....✍︎ صغریٰ انجم⁦
__________________________
_⁠←⁩⁦←⁠_⁠←
 6/jan/2026🗓️
-------------------------